منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

شیخ رشید نے جو کہا کر دکھایا۔۔ میٹرو بسوں کو حسرت سے دیکھنے والے کراچی کے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری، شہر قائد کیلئے شاندارمنصوبے کا اعلان کر دیا گیا

datetime 6  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی میں سرکلر ریلوے اور لوکل ٹرین جلد چلے گی۔ 16 اکتوبر کو وزیر ریلوے شیخ رشید کراچی میں اعلان کریں گے۔ہفتہ کو کراچی چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ آج صدر کراچی آئے ہیں ان کو چھوڑ کر کراچی چیمبر آیا ہوں، سالڈ ویسٹ کا نظام کے ایم سی کے پاس ہونا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پالیسی نہیں کہ ایف آئی اے کسی کو ہراساں کرے، سرکلر ریلوے اور لوکل ٹرین جلد چلے گی شیخ رشید نے ملاقات میں بتایا۔ 16 اکتوبر کو وزیر ریلوے شیخ رشید کراچی میں اعلان کریں گے۔گورنر سندھ نے کہا کہ فائر بریگیڈ کے لیے ٹینڈر کر دیے ہیں یہ مسئلہ بھی جلد حل ہوگا، تجارتی مراکز میں آگ سے بچا ؤکے اقدامات کر رہے ہیں، ناردرن بائی پاس کا ٹینڈر کر دیا ہے، ڈی سیلی نیشن پلانٹ لگایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ کلیم امام بھی تاجروں کے مسائل حل کریں گے، ہماری پالیسی نہیں ایمنسٹی اسکیم حاصل کرنے والوں کو ہراساں کریں۔اس موقع پر صدر کراچی چیمبر آف کامرس جنید اسماعیل نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ 17 انڈسٹریل زون کراچی چیمبر سے لائسنس یافتہ ہیں، انڈسٹریل اور کمرشل سیکٹر میں بزنس کمیونٹی کا 60 فیصد حصہ ہے۔صدر کراچی چیمبر کا کہنا تھا کہ ہمارے ٹیکسوں کے ذریعے ملکی معیشت میں بڑا حصہ ڈالا جاتا ہے، امید کرتے ہیں تحریک انصاف حکومت اپنے وعدے پورے کرے گی۔جنید اسماعیل نے کہا کہ پیداواری لاگت بڑھ رہی ہے حکومت گیس کی قیمتوں پر نظر ثانی کرے، پانی کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے کے 4 منصوبہ ناگزیر ہے۔ تاجروں کو کے ایم سی رینٹ کے مسائل در پیش ہیں۔صدر کراچی چیمبر نے مزید کہا کہ سرکلر ٹرین کے منصوبے کو عوام کی سہولت کے لیے جلد بحال کیا جائے، 50 لاکھ گھروں کے منصوبے پر کراچی کو اسٹیک دیا جائے۔

موضوعات:



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…