بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

خاتون صحافی کا خواجہ سعد رفیق کی دوسری اہلیہ اور پی ٹی وی کی اینکر شفق حراسے متعلق سوال!! وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کیا جواب دیا؟ان کے خلاف کیا کرنے جا رہے ہیں؟بڑا اعلان کر دیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی دوسری اہلیہ اور پی ٹی وی اینکر ڈاکٹر شفق حرا سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کیا جواب دیا؟دبنگ اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں اینکر فریحہ ادریس نے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری سے سوال کیا کہ اپوزیشن کا بھی اعتراض ہے

اور آپ نے پی ٹی وی اینکر ڈاکٹر شفق حرا کا بھی نام لیا جو کہ سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی اہلیہ بھی ہیں اور جب پی ٹی وی کی بات ہوئی تو اس پر رئوف کلاسرا اور دیگر لوگوں نے بھی اس پر بات کی تھی کہ مسلم لیگ ن آپ کی سیاسی حریف سمجھی جاتی ہے اور اگر آپ صرف انہی کے نام لیں گےتو یہ تاثر جاتا ہے کہ ان کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے جس پر جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم ان کے خلاف کونسی سیاسی انتقامی کارروائی کررہے ہیں ہم تو کرپشن کے خلاف اقدامات کا وعدہ اور جدوجہد کے نتیجے میں الیکشن جیت کر اقتدار میں آئے ہیں ، ہمارا فرض ہے کہ ہم چور کو گھر پہنچا کر آئیں۔ اس موقع پر فریحہ ادریس نے سوال کیا کہ آپ سمجھتے ہیں کہ یہ سب کرپٹ ہیں جس پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بالکل ہم سمجھتے ہیں کہ یہ سب کرپٹ ہیں اور اس میں کوئی شبہ نہیں، ان لوگوں کی وجہ سے ملک کی یہ حالت ہو گئی ہے ۔ سوال یہ ہے کہ ہم نے کمپرومائزز کرنے ہیں اور کہا یہ جائے کہ ادھر آکر صلح کر لیں تو پھر ملک اسی طرح چلتا رہے گا۔اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نجی ٹی وی پروگرام میں وفاقی کابینہ کے اخراجات کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ ادوار میں جتنی تنخواہ اور مراعات ایک وزیر لیا کرتا تھا اس میں آج پوری کابینہ کو چلایا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وہ سوا لاکھ تنخواہ لے رہے ہیں اور اب تو پہلے جیسی موجیں ختم ہو چکی ہیں، بیرون ملک علاج کی سہولت ختم ہو چکی ہے جبکہ بیرون ملک دورے انتہائی محدود کر دئیے گئے ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ میں آئینی طور پر 49وزرا کی گنجائش ہے جبکہ ابھی وفاقی کابینہ میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…