بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

میں مر جاتی ، جان دے دیتی مگر۔۔پی ٹی آئی میں ناز بلوچ کیساتھ کیا سلوک کیا جاتا تھا؟ناز بلوچ کو عمران خان پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا، راجہ ڈوڈل مل کی پڑ پوتی اسما قدیر نے بھری اسمبلی میں کیا کچھ کہہ دیا؟

datetime 3  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جتنی عزت عمران خان نے ناز بلوچ کو دی اور پارٹی نے جس طرح انہیں سر آنکھوں پر بٹھایا اگر میری اتنی عزت کی جاتی تو میں جان دے دیتی، میں مر جاتی ، میں کبھی اپنی وفاداری مفاد پر قربان نہ کرتی، میں راجہ ڈوڈل مل کی اولاد ہونے کی نسبت سے ہم نے یہ نہیں سیکھا، ناز بلوچ کو عمران خان پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا، تحریک انصاف کی خاتون رکن

اسما قدیر نے ناز بلوچ کو مفاد کیلئے اولاد بیچنے والا قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں ناز بلوچ کو عمران خان پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا اور خاتون رکن اسمبلی اسما قدیر نے ناز بلوچ کو مفاد پرست اور مفاد کیلئے وفاداری اور اولاد بیچنے والا قرار دیدیا ہے۔ اپنی تقریر میں ناز بلوچ نے عمران خان اور تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی سے متعلق بات کی جا رہی ہے مجھ سے زیادہ بہتر کوئی نہیں جانتا کہ عمران خان کی کراچی کیساتھ وابستگی کی سطح پر ہے جس پر جواب دیتے ہوئے تحریک انصاف کی اسما قدیر کا کہنا تھا کہ میں اپنے والد کی طرف سے راجہ ڈوڈل مل کی اولاد میں سے ہوں اور میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ ناز بلوچ کو جتنی عزت عمران خان اور تحریک انصاف نے دی ہے اور ہر شخص ان کو سر آنکھوں پر بٹھاتا تھا مگر اپنے مفاد کی خاطر انہوں نے وفاداری تبدیل کی اور یہ ایسے لوگ ہیں جو اپنے مفاد کیلئے وفاداری تو کیا اپنی اولادیں تک بیچنے کیلئےتیار ہو جاتے ہیں۔ اسما قدیر کا کہنا تھا کہ جتنی عزت ناز بلوچ کو ملی ہے اتنی عزت مجھے ملی ہوتی تو میں جان دے دیتی، میں مر جاتی مگر کبھی اپنی وفاداری مفاد پر قربان نہ کرتی۔ واضح رہے کہ ناز بلوچ نے الیکشن سے قبل ہی عائشہ گلالئی کا معاملہ آنے سے قبل پی ٹی آئی کو خیرآباد کہہ دیا تھا اور پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ ناز بلوچ پیپلزپارٹی کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشست پر قومی اسمبلی کی رکن بنی ہیں

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…