اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے قومی اسمبلی میں اپنی تقریر میں انکشاف کیا ہے کہ پیپلزپارٹی دور میں سٹیل ملز چل رہی تھی تاہم ن لیگ کے دور میں سٹیل ملز بند کر دی گئی جبکہ کوئی کرائسز نہیں تھا ۔ ن لیگ کی حکومت نے سٹیل ملز کو اس لئے بند کیا کہ اس کے پاس گردشی قرضہ ادا کرنے کیلئے پیسہ نہیں تھا اور ن لیگ کی حکومت بیوائوں
کی پنشن تک کھاگئی اور وہ پیسہ گردشی قرضے میں ڈال دیا گیا۔ پی آئی اے اتنے خسارے میں چلا گیا ہے اور اس پر پی ایس او کے اتنے بقایا جات آچکے ہیں کہ پی ایس او نے پی آئی اے کو تیل کی فراہمی بند کر دی۔ ن لیگ کی حکومت نے ورکر ویلفیئر فنڈ کے 40ارب پر بھی ڈاکہ مارا اور جو کہ حکومت کا پیسہ نہیں تھا بلکہ غریب مزدوروں کا پیسہ تھا وہ بھی ہڑپ کر گئی۔