ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صاحبزادی مہر النسا کی ساڑھے 7لاکھ روپےتنخواہ پر وزیراعظم کی معاون خصوصی تعینات کئے جانے کی خبریں، تحریک انصاف کی جانب سے بھی اہم اعلان کر دیا گیا

datetime 1  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خاتون اول بشریٰ بی بی کی صاحبزادی مہر النساساڑھے سات لاکھ روپے تنخواہ پر وزیراعظم کی معاون خصوصی تعینات کئے جانے کا دعویٰ، تحریک انصاف نے تردید کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سوات سے تعلق رکھنے والی مسرت احمد زیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ بی بی کی بیٹی مہرو کو ساڑھے سات لاکھ ماہانہ تنخواہ پر وزیراعظم کا معاون تعینات کر دیا گیا۔ اس پر معروف صحافی اور اینکر پرسن نسیم زہرہ نے وزیر اطلاعات

فواد چوہدری سے استفسار کیا کہ وہ اس ضمن میں کچھ بتائیں لیکن ان کا موقف تو نہ آسکا تاہم تحریک انصاف نے سب کچھ واضح کر دیا۔ تاہم تحریک انصاف نے ٹویٹر پر مسرت احمد زیب کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ آپ کا تعلق سوات کے ایک معزز گھرانے سے ہے لیکن آپ نے ایک ایسی کرپٹ پارٹی کی حمایت کر کے اپنے خاندان کی عزت برباد کر دی جسے سپریم کورٹ نے نا اہل قرار دیا۔ اس کے بعد سوات کے لوگوں نے آپ کو بھی مسترد کر دیا اور اب جھوٹی خبریں پھیلانے پر آپ کے خاندان کی مزید بے عزتی ہو گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…