کراچی(این این آئی)کراچی میں جعلی بینک اکاؤنٹس کے شر سے خود بینکرز بھی محفوظ نہیں رہے، سابق بینک منیجر حاجی ابراہیم نے دعویٰ کیا ہے کہ 2 ماہ قبل انہیں اچانک ناصرف اپنے بینک اکاؤنٹ بلکہ ایک کمپنی کا بھی علم ہوا۔کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے فالودہ بیچنے والے کے بینک اکاؤنٹ اور 225 کروڑ روپے کی ٹرانزکشن کا معاملہ سامنے آیا تو نئے نئے کیسز کھلنے لگے۔ایسے میں ایک بینکر
حاجی ابراہیم بھی منظرعام پر آئے ہیں جن کے نام سے ایک جعلی اکاؤنٹ اور کمپنی بنالی گئی۔حاجی ابراہیم کے مطابق جولائی 2018 میں جعلی اکاؤنٹ اور کمپنی کا علم ہوا، 5 کروڑ 35 لاکھ ٹیکس کے نوٹس پر پتہ چلا کہ میرے نام سے اکاؤنٹ اور کمپنی بنالی گئی۔انہوں نے بتایاکہ جعلی کمپنی کے ذریعے کئی کنٹینرز امپورٹ کئے گئے، جعلی اکاؤنٹ کے چکر میں 8 لاکھ روپے کی ضانت بھی کروانی پڑی۔