منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

’’آصف زرداری کے لندن میں ہوٹل کا راز فاش ہو گیا‘‘ یہ ہوٹل کتنے سو کمروں پر مشتمل ہے اور سابق صدر نے اسے کتنے کروڑ پائونڈز میں کب خریدا ؟ حیران کن اور چونکا دینے والا انکشاف کر دیا گیا

datetime 28  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)میڈیا رپورٹ کے مطابق امین فہیم کے فرنٹ مین فرحان جونیجو نے برطانوی کرائم ایجنسی کے سامنے حیران کن اور چونکا دینے والا انکشاف کر دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران فرحان نے برطانوی ایجنسی کو سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے متعلق دنگ کر دینے والے انکشاف کیا ہے ۔ انکشاف کے مطابق سابق صدرآصف زرداری نے 2014ء میں 25کروڑ پاؤنڈ میں ہوٹل خریدا

جو 440 کمروں اور 8سوئٹس پر مشتمل ہے۔ہوٹل کانام ’’چرچل ہوٹل‘‘ ہے جبکہ آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے حلف نامے میں حلفاً کہا ہے کہ ان کی بیرون ملک کوئی بھی جائیداد نہیں ہے ۔ یاد رہے کہ مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم کے سابق سیکرٹری فرحان جونیجو منی لانڈرنگ کے الزام میں اہلیہ سمیت گرفتار کیے گئے تھے ۔ پاکستانی جوڑے کو لندن کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی ای) کے انٹرنیشنل کرپشنیونٹ نے سرے کاؤنٹی سے گرفتار کیا اور پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیا گیا تھا اور تحقیقات کا عمل جاری ہے ۔ تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں اور تحقیقات میں قومی احتساب بیورو (نیب) اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی ای) کی معاونت حاصل رہی ،ْیہ دونوں برطانیہ میں 80 لاکھ پاؤنڈ سے زائد کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فرحان جونیجو سابق وفاقی وزیر مرحوم امین فہیم کا پرسنل سیکرٹری کے فرائض انجام دیتا تھا اور ڈیڈاپ اسکینڈل میں یہ مرکزی ملزم ہے ۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…