اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

بھارت کو پاکستان پرحملے کی دھمکی مہنگی پڑ گئی،چین اور روس پاکستان کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے، بڑا اعلان کر دیا گیا

datetime 24  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پر بھارتی حملے کی صورت میں چین خاموش نہیں بیٹھے گا، روس بھی پاکستان کے پیچھے کھڑا ہو گیا، اعلیٰ پاکستانی سکیورٹی آفیشلز کی قومی اخبار کیساتھ گفتگو میں تہلکہ خیز انکشافات۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مؤقر قومی اخبار روزنامہ 92نیوز کی رپورٹ میں اعلیٰ پاکستانی سکیورٹی آفیشلز کے حوالے سے انکشاف کیا گیا ہے

کہ بھارتی حملے اور مہم جوئی کی صورت میں چین خاموش نہیں بیٹھے گا جبکہ روس بھی پاکستان کے قریب آچکا ہے اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال میں وہ بھی پاکستان کے ساتھ کھڑا ہو گا۔ اخباری رپورٹ میں اعلیٰ پاکستانی سکیورٹی آفیشلز کی گفتگو کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ نیو دہلی لائن آف کنٹرول پر کسی ایڈونچر کی کوشش کر سکتا ہے لیکن وہ اس ایڈونچر میں سرحد عبور کرنے کارسک نہیں لے گا، بھارتی فورسز ڈرون ٹیکنالوجی اور لانگ رینج توپخانے کا استعمال کر سکتی ہیں، لائن آف کنٹرول پر بھارت نے بھاری اور لانگ رینج توپخانے کے علاوہ ہیوی مشین گنز اور دیگر ہتھیاروں کا نظام قائم کر رکھا ہے ، ایڈوانس ٹیکنالوجی کی بدولت دونوں ممالک کی افواج کو ایک دوسرے کے بنکرز اور دیگر پوزیشنز معلوم ہیں لہذا بھارت کے پاس کہیں بھی سرپرائز کا ایلیمنٹ موجود نہیں ۔پاکستان کے پاس بھی بھارت کے بھاری گنز کا جواب دینے کے لیے انتظامات ہیں، بھارت کی سیاسی قیادت اپنی انتخابی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک حد تک بارڈر کو ہیٹ اپ کر سکتی ہیں کیونکہ وہ جانتی ہے کہ بارڈر کراس کرنے جیسی ایڈونچر سے پورے انٹرنیشنل بارڈر پر باقاعدہ جنگ چھڑسکتی ہے ، بھارت مکمل جنگ کا رسک نہیں لے سکتا،بھارت کچھ عرصہ پہلے کیے جانے والے سرجیکل سٹرایک جیسا کوئی ڈرامہ دوبارہ سٹیج کرنے کی کوشش بھی کر سکتا ہے ،بھارت کے خفیہ ادارے

پاکستان کو ایک سے زیادہ محاذوں ہرالجھانے کے لیے افغانستان سے دہشتگرد گروپس کو پاکستان افغانستان بارڈر پر پاک فوج کے خلاف استعمال کرے گا اور بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں دہشتگرد کاروائیاں شروع کرانے کی کوشش کرے گا، بھارت ایک اور کارروائی بھی بھی کر سکتا ہے اور وہ ہے اپنے ملک کے اندر ممبئی جیسے حملے سٹیج کرا کر پاکستان کے خلاف کوئی کاروائی کرنے

کی کوشش کرنا، ایسی کارروائی میں اسے بعض مغربی قوتوں کی امداد بھی مل جائے گی جو پاکستان کے خلاف خطے میں اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے دباو ڈالے ہوئے ہیں، ان تمام ممکنہ پلانز کے باوجود بھارت انٹرنیشنل بارڈر کراس کرنے جیسی کسی ایڈونچر کا رسک نہیں لے گالیکن الیکشن سے پہلے بھارت کوئی کارروائی کرے گا جسکا فوکس لائن آف کنٹرول ہو سکتا یے ،

سرجیکل سٹرایک جیسا ڈرامہ سٹیج کرنے کے لیے بھارت کو لائن آف کنٹرول ہی موزوں نظر آتا ہے ،اعلی سفارتی آفیشلز نے بتایا کہ پاکستان کے خطے میں دوست جن میں چائنہ کا خصوصی رول ہے وہ کسی بھارتی ایڈونچر پر خاموش نہیں رہے گا، جبکہ روس بھی خطے میں بدلتے ہوئے حالات اور افغانستان میں ایک نئے رول کے ساتھ پاکستان کے قریب آ چکا ہے اور بھارتی ایڈونچر جس میں اسے بعض مغربی قوتوں کی پشت پناہی حاصل ہو گی پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر حمایت کرے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…