منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

عوام کا بڑا مطالبہ پورا،حکومت نے فیصل آباد تا لاہور نان سٹاپ ٹرین چلانے کا اعلان کردیا،جانتے ہیں یہ کتنے کم وقت میں اپنا سفر طے کریگی؟

datetime 22  ستمبر‬‮  2018 |

فیصل آباد(آن لائن ) شہریوں اور تاجروں کے مطالبہ پر فیصل آباد سے لاہور ایک بار پھر نان سٹاپ ٹرین چلانے کا اعلان ،یکم اکتوبر سے آٹھ کوچز پر مشتمل نئی نان سٹاپ ٹرین دو گھنٹوں میں لاہور سے فیصل آباد کا سفر طے کرے گی،عام شہریوں اور تاجروں کے لئے آسانی ہوگی۔ آن لائن کے مطابق نان سٹاپ آٹھ کوچز پر مشتمل اس ٹرین میں پانچ اکانومی،ایک اے سی پارلر،ایک اے سی سٹینڈرڈ اور ایک بزنس کلاس بوگی ہوگی۔

یہ ٹرین صبح آٹھ بجے لاہور سے اور 12بجے دوپہرفیصل آباد سے روانہ ہوگی یاد رہے اس سے قبل فیصل آباد سے لاہور کیلئے سابق صدر ضیاء الحق اور بے نظر بھٹو کے دورحکومت میں تین نا ن سٹاپ ٹرین فیصل آباد تاجروں اور شہریوں کیلئے ہوتی تھیں جوکہ 2012سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی کے دورہ حکومت میں بند ہوئی ۔ اس وقت لاہور فیصل آباد کے درمیان کوئی نان سٹاپ ٹرین نہیں چل رہی تھی پریم یونین کے مطالبہ پر حکومت نے فیصل آباد کے شہریوں ایک اور دیرینہ مطالبہ تسلیم کرلیا،ریلوے پریم یونین کے راہنماؤں شیخ محمد انور اور خالد محمود چوہدری نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد،چیف ایگزیکٹو ریلوے آفتاب اکبر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پشاور سے کراچی کے لئے جاری ہونے والی نئی عوامی ٹرین کو بھی براستہ فیصل آبادچلایا جائے۔ریلوے پریم یونین کے رہنماؤں نے بتایا کہ،نئی ٹرین کے اجراء سے فیصل آباد کے تاجروں کو اپنے کاروباری سفر کے لئے لاہور جانا بے حد آسان ہوجائے گا،اس ٹرین کے اجراء سے شہریوں کی مشکلات میں کمی ہونے کے ساتھ ساتھ ریلوے کے ریونیومیں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو گا جس سے موجودہ حکومت کا ریلوے کو خسارہ سے نکالنے کا خواب پورا ہونے میں بھی مدد حاصل ہوگی۔پریم یونین کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ پشاور سے کراچی کے لئے چلنے والی نئی ٹرین کو براستہ فیصل آبادچلایا جائے تاکہ فیصل آباد کے لاکھوں مسافر بھی اس سے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد پاکستان کا تیسرا بڑا شہر ہے جہاں سے ریلوے کو سب سے زیادہ ریونیو مل رہا ہے ،فیصل آبادسے روزانہ ہزاروں شہری اور کاروباری افراد کراچی کے لئے سفر کرتے ہیں ۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…