اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کو جواب دینے کا وقت آ گیا ہے، بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کو درد محسوس کرانا چاہتے ہیں، بھارت کے آرمی چیف نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ پاکستان سے بدلہ لیا جائے، بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ ہم اگلی کارروائی کی تفصیلات نہیں بتا سکتے،
انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی کارروائی میں ہمیشہ سرپرائز ہوتا ہے، بھارت کے آرمی چیف کے اس دھمکی آمیز بیان پر معروف صحافی حامد میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کے ٹوئٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ بھارتی آرمی چیف کو سابق فرانسیسی صدر کو دھمکیاں دینی چاہئیں جنہوں نے بھارتی حکومت کے خلاف سکینڈل بے نقاب کیا، پاکستان کو دھمکیاں نہ دیں،جنگ کو بھول کر کرکٹ کھیلیں۔ معروف صحافی نے راہول گاندھی کا ٹویٹ بھی شیئر کیا جس میں راہول گاندھی نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے بند دروازوں کے پیچھے ذاتی طور پر رافیل جنگی جہازوں کی فرانس کے ساتھ ڈیل کی۔ سابق فرانسیسی صدر فرانکس ہولینڈ کا شکریہ جن کی وجہ سے ہمیں پتہ چلا کہ نریندر مودی نے ذاتی طور پر یہ اربوں ڈالر مالیت کی ڈیل بنک کرپٹ انیل امبانی کو دی، راہول گاندھی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی نے بھارت کے ساتھ دھوکہ کرکے ہمارے جوانوں کے خون کی بے عزتی کی۔ بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کو جواب دینے کا وقت آ گیا ہے، بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کو درد محسوس کرانا چاہتے ہیں، بھارت کے آرمی چیف نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ پاکستان سے بدلہ لیا جائے، بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ ہم اگلی کارروائی کی تفصیلات نہیں بتا سکتے، انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی کارروائی میں ہمیشہ سرپرائز ہوتا ہے