اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرپشن کے خلاف جو سعودی عرب میں کیا گیا ہم بھی ایسا ہی پاکستان میں کرنا چاہتے ہیں، عمران خان نے سعودی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں اب تک کا سب سے بڑا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان دورہ سعودی عرب اور یو اے ای مکمل کر کے پاکستان واپس پہنچ چکے ہیں ۔ سعودی عرب میں اپنے دورے کے دوران سعودی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف جو سعودی عرب میں کیا گیا
وہ بھی ایسا ہی کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں پسماندہ طبقے کو اوپر لایا جائے گا، انفرا اسٹرکچر نہیں عوام پر رقم خرچ ہوگی ٗ ایران پڑوسی ہے یقینا تمام پڑوسیوں سے اچھے تعلقات ہونے چاہئیں ٗگورننس ٹھیک کرلی تو فیملی کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا آسان ہو جائے گاانہوںنے کہا کہ کرپشن کے خلاف جو سعودی عرب میں کیا گیا وہ بھی ایسا ہی کرنا چاہتے ہیں، عمران خان کے مطابق حکومت میں پسماندہ طبقے کو اوپر لایا جائے گا، انفرا اسٹرکچر نہیں عوام پر رقم خرچ ہوگی۔