کراچی(این این آئی)سپریم کورٹ کی جانب سے قائم ڈیم فنڈز میں پاک فوج عطیات دینے والوں میں سرِ فہرست ہیں ، پاک فوج کی جانب سے 58 کروڑ سے زائد رقم جمع کرائی گئی۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے لئے قائم فنڈز میں عطیات دینے والے دس بڑے اداروں کا اعلان کردیاگیاہے۔جس کے مطابق پاک فوج ڈیم فنڈز میں سب سے زیادہ عطیات جمع کراکر سرفہرست ہیں، پاک فوج کی جانب سے ڈیم فنڈز کے لئے 58 کروڑ سے زائد رقم عطیہ کی جبکہ دوسرے نمبر
پر ہیڈکوارٹر اسٹریٹجک پلانز ڈویژن ہے، جنہوں نے 20 کروڑ سے زائد جمع کرائے۔ایچ بی ایل کے تحت اسلامی چیرٹی نے 10کروڑ روپے عطیہ دیا جبکہ بحریہ ٹاؤن نے 67 لاکھ اور قریشی انڈسٹری نے 50 لاکھ جمع کرائے۔دوسری جانب سپریم کورٹ کی جانب سے ڈیم کی تعمیر کے لئے جمع ہونے والی رقم سے متعلق رپورٹ جاری کردی گئی، جس کے مطابق سپریم کورٹ ڈیم فنڈ میں 6 جولائی سے 19 ستمبر تک مختلف بینکوں کے اکاؤئنٹس میں 3ارب 73 کروڑ 74 لاکھ 55 ہزار 556 روپے جمع ہوئے ہیں۔