اسلام آباد( آن لائن ) حکومت نے قومی اسمبلی میں تسلیم کیا ہے کہ راولپنڈی کے سیوریج میں پولیو کا وائرس موجود ہے جس کے خاتمہ کیلئے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں ، وزیر صحت عامر کیانی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی کے سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے یہ وائرس افغان مہاجرین
کی شہر میں موجودگی کی وجہ سے ہے ۔راولپنڈی میں وائرس کے کنٹرول کے لئے اقدامات ہنگامی بنیادوں پر اٹھائے گئے ہیں ۔پاکستان میں ماضی میں پولیو کے 330 کیسز تھے جو کہ کم ہوکر 3 کیسز رہ گئے ہیں ۔ جبکہ پولیو کا ایک کیس بلوچستان میں بھی سامنے آیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگلے چند سالوں میں پاکستان کو پولیو فری ملک بنائیں گے ۔