پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

لندن میں منی لانڈرنگ میں اہلیہ سمیت پکڑا جانیوالا پیپلزپارٹی کے کس رہنما کا پرسنل سیکرٹری نکلا ، پاکستان سے پیسہ کن کن ممالک سے ہوتا ہوا برطانیہ پہنچا؟سنسنی خیز انکشاف سامنے آگیا

datetime 18  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک)پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم کے سابق سیکرٹری فرحان جونیجو منی لانڈرنگ کے الزام میں اہلیہ سمیت گرفتار کرلیے گئے۔پاکستانی جوڑے کو لندن کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے انٹرنیشنل کرپشن یونٹ نے سرے کاؤنٹی سے گرفتار کیا اور یہ گرفتاری برطانیہ میں 8 ملین پاؤنڈ کی جائیداد کے قانونی ذرائع فراہم نہ کرنے پر عمل میں آئی اس حوالے

سے نیشنل کرائم ایجنسی نے بتایا کہ دونوں کو پوچھ گچھ کے بعد رہا کردیا گیا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں اور تحقیقات میں قومی احتساب بیورو (نیب) اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی معاونت حاصل رہی ٗیہ دونوں برطانیہ میں 80 لاکھ پاؤنڈ سے زائد کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ ذرائع کے مطابق فرحان جونیجو سابق وفاقی وزیر مرحوم امین فہیم کا پرسنل سیکرٹری تھا اور ڈیڈاپ اسکینڈل میں مرکزی ملزم ہے۔وزیر مملکت برائے احتساب شہزاد اکبر نے اس بات کی تصدیق کی کہ برطانوی ایجنسی کے ساتھ 7 روز سے کام جاری ہے ٗورکنگ پارٹنرشپ کی بدولت ہی برطانیہ میں گرفتاری ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کیس کی بنیاد پر دو افراد کو گرفتار کیا گیا ٗ برطانیہ میں گرفتار شخص سے دو کروڑ روپے مالیت کی 2 گاڑیاں برآمد ہوئیں، گرفتارشخص کے اثاثے ضبط ہوئے تو کلیم کرنے کیلئے درخواست کریں گے۔شہزاد اکبر نے کہا کہ لندن میں گرفتار شخص پاکستان میں سابق سرکاری افسر تھا ٗگرفتار سابق سرکاری ملازم نے پیسہ لندن میں لگایا ٗپاکستان سے پیسہ دبئی گیا، وہاں سے سوئٹزرلینڈ، امریکا اور پھر برطانیہ گیا۔شہزاداکبر نے کہا کہ کیس 2013 کا ہے ٗپیسے پہلے بھیجے جاچکے تھے،تحقیقات کے مکمل ہونے تک گرفتار شخص کی شناخت ظاہرنہیں کرسکتے ٗبرطانوی حکومت بھی سمجھتی ہے کہ پاکستان میں اب بلا تفریق احتساب ہورہا ہے۔شہزاد اکبر

نے بتایا کہ برطانیہ میں گرفتاری سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا جس پر انہوں نے شاباشی دی۔شہزاد اکبر نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے معاملے پر کام ہفتوں میں نہیں، دنوں میں ہوگا، عدالت نے بھی اسحاق ڈار کو لانے کا حکم دیا ہے ٗاسحاق ڈار کا معاملہ اس لیے بھی ہنگامی بنیادوں پر ہوگا کہ عدالت کا بھی حکم ہے۔وزیر مملکت برائے احتساب نے کہا کہ برطانیہ جیسا تعاون یو اے ای

کی حکومت سے بھی درکار ہے، وزیراعظم دورہ سعودی عرب کے دوران بھی یہ معاملات اٹھائیں گے، متحدہ عرب امارات میں 30 ، 35 کے قریب کیسز کی نشاندہی ہوئی ہے۔خیال رہے کہ برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید کے دورہ اسلام آباد کے موقع پر پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قانون اور احتساب سے متعلق ایک معاہدہ کیا گیا ہے جس کا مقصد مختلف جرائم کے خاتمے کیلئے معاونت کرنا ہے

ٗپاکستان اور برطانیہ کے درمیان قانون اور احتساب سے متعلق ایک معاہدہ بھی کیا گیا جس کا مقصد مختلف جرائم کے خاتمے کیلئے معاونت کرنا ہے اس حوالے سے وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ شہزاد اکبر نے کہا کہ معاہدے کا مقصد لوٹی ہوئی دولت واپس لانا ہے جبکہ ملزمان کے تبادلے کے معاہدے کی تجدید بھی کریں گے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…