جمعرات‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2025 

اب اگر یہ کام کیا تو سخت کارروائی ہوگی،پیمرا نے تمام نیوز،کرنٹ افیئرز، سٹیلائٹ ٹی وی چینلزکیلئے ایڈوائس جاری کردی 

datetime 17  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) پیمرا نے تمام نیوز،کرنٹ افیئرز، سٹیلائٹ ٹی وی چینلزکیلئے ایڈوائس جاری کر تے ہوئے کہاہے کہ ضابطہ اخلاق کی شقوں کی خلاف ورزی کی صورت میں پیمرا متعلقہ ٹی وی چینل کے خلاف مروجہ قوانین کے تحت کاروائی کرنے کا مجاز ہو گا۔پیر کوپیمرا نے کہاہے کہ گزشتہ چند روزکی مانیٹرنگ کے دوران یہ بات عیاں ہوئی ہے کہ

نیوز و کرنٹ آفیئر ٹی وی چینلزچیف جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے قائم کردہ ’’دیامر بھاشا ڈیم فنڈ‘‘ سے متعلق سیاستدانوں،تجزیہ کاروں اور قانونی ماہرین کاتوہین آمیزتجزیہ بغیر کسی ادارہ جاتی کنٹرول کے نشر کر رہے ہیں ۔ یہ باور کروایا جاتا ہے کہ اس نوعیت کے تجزیے اعلیٰ عدلیہ کے خلاف بہتان تراشی کے زمرہ میں آتے ہیں۔ مزید برآں یہ بھی مشاہد ہ کیا گیا ہے کہ نیوز ٹی وی چینلز حالاتِ حاضرہ کے پروگراموں میں اعلیٰ عدلیہ سے متعلق بھی توہین آمیز تبصرے و تجزیے بار بار نشر کر رہے ہیں۔ جیسا کہ پیمرا گاہے بگاہے تمام نیوز و کرنٹ آفئیرز ٹی وی چینلز کویاد دہانی کرواتا رہا ہے کہ ایسامواد نشر کرنے سے اجتناب کیا جائے جوپیمرا الیکٹرانک میڈیا (پروگراموں اور اشتہارات )کے ضابطۂ اخلاق 2015 ؁ء کی خلاف ورزی کے زمرہ میں آتاہوں۔ علاوہ ازیں تمام ٹی وی چینلز کو متعدد بار ہدایت کی گئی ہے کہ قابلِ اعتراض موادکی نشریات کو روکنے کیلئے ادارہ جاتی نگران کمیٹیاں فعال بنائیں اوربراہِ راست نشریات کے دوران ٹائم ڈیلے میکنزم کے استعمال کو یقینی بنائیں تاہم اِن ہدایات کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔ لہٰذا تمام نیوز و کرنٹ آفئیر ٹی وی چینلز کو ایک بار پھر ایڈوائس کی جاتی ہے کہ پیمرا الیکٹرانک میڈیا (پروگراموں اور اشتہارات )ضابطۂ اخلاق 2015 ؁ء کی مندرجہ ذیل شقوں پر سختی سے عمل کیا جائے ، لائسنس داراس امر کو یقینی بنائے گا کہ کوئی ایسا مواد نشر نہ ہو جو عدلیہ یا مسلح افواج کے خلاف بہتان تراشی پر مبنی ہو۔

خبریں اور حالات حاضرہ کے پروگرام ، لائسنس دار اس امر کو یقینی بنائے گا کہ زیرسماعت معاملات پر پروگراموں کو معلوماتی انداز میں پیش کیا جائے ۔ ادارتی سہو لائسنس دار اس امر کو یقینی بنائے گا کہ اس کے نمائندے،میزبان اور پروگرام کے پروڈیوسر پروگرام نشر یا ریکارڈ ہونے سے پہلے پروگرام کے مواد کا جائزہ لیں اور تبادلہ خیال کریں گے اور یہ بھی یقینیبنائیں کہ پروگرام کا مواد اس کوڈ آف کنڈکٹ کی رْوح کے مطابق ہو۔

پروگرامنگ مکس اور براہ راست نشریات،کوئی بھی لائسنس دار اس کوڈ کے مطابق ایڈیٹوریل کنٹرول اور موثر مانیٹرنگ کو یقینی بنانے کے لیے موثرتاخیری نظام نافذ کیے بغیر کسی براہ راست پروگرام کو نشر نہیں کرے گا۔ نگران کمیٹی،لائسنس دار اس ضابطے پر عمل کرتے ہوئے ادارہ جاتی نگراں کمیٹی قائم کرے گا ، ضابطے پر عمل پیرا ہونے کے لیے وہ اس کے بارے میں پیمرا کو بھی مطلع کرے گا۔ ضابطہ اخلاق کی مندرجہ بالا شقوں کی خلاف ورزی کی صورت میں پیمرا متعلقہ ٹی وی چینل کے خلاف مروجہ قوانین کے تحت کاروائی کرنے کا مجاز ہو گا۔ایڈوائس ہٰذا مجاز اتھارٹی کی منظوری سے جاری کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ


میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…