ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

وزیر اعظم کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن ارکان سے آگے بڑھ کر خود مصافحے سے گریز ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کوشرمندگی کا سامنا

datetime 17  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد( آئی این پی ) وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کسی اپوزیشن رکن سے آگے بڑھ کر خود مصافحہ نہ کیا، وزیر اعظم عمران خان سے مصافحہ کرنے کیلئے امیر جماعت اسلامی انتظار میں کھڑے رہے،

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے آگے بڑھ کر وزیر اعظم کی توجہ سراج الحق کی جانب مبذول کروائی جس پر عمران خان نے امیر جماعت اسلامی سے مصافحہ کیا۔پیر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے وزیر اعظم عمران خان 4بج کر 5منٹ پر ایوان میں آئے جس کے بعد تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ ان سے ملنے آتے رہے ، ماضی کی نسبت گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے آگے بڑھ کر کسی اپوزیشن رکن سے مصافحہ نہ کیا اور خاموشی سے اپنی نشست پر براجمان ہو گئے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے بھی ان سے آکر انکی نشست پر ملاقات کی ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق بھی وزیر اعظم عمران خان سے ملنے آئے تاہم عمران خان دیگر ارکان سے باتوں میں مشغول ہونے کے باعث انہیں نہ دیکھ سکے جبکہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وزیر اعظم کی توجہ دو تین بار سراج لحق کی طرف دلانے کی کوشش کی جس کے بعد عمران خان نے سراج الحق سے مصافحہ کیا ۔  وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کسی اپوزیشن رکن سے آگے بڑھ کر خود مصافحہ نہ کیا، وزیر اعظم عمران خان سے مصافحہ کرنے کیلئے امیر جماعت اسلامی انتظار میں کھڑے رہے،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے آگے بڑھ کر وزیر اعظم کی توجہ سراج الحق کی جانب مبذول کروائی جس پر عمران خان نے امیر جماعت اسلامی سے مصافحہ کیا۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…