جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان کیخلاف ڈائیلاگ مارنا سنی دیول، اجے دیوگن کیلئے آسان ،،پیار سے مانگو گے تو کھیر دیں گے، کشمیر مانگو گے تو چیر دیں گے،فیاض الحسن چوہان نے بھارتی اداکاروں کو کھری کھری سنادیں

datetime 17  ستمبر‬‮  2018 |

لاہور(آئی این پی) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ڈائیلاگ مارنا سنی دیول، اجے دیوگن کے لیے آسان ہے لیکن عملی طور پر پاکستان کیخلاف کچھ کرنا مشکل ہے، سن لیں پیار سے مانگو گے تو کھیر دیں گے، کشمیر مانگو گے تو چیر دیں گے۔ پیر کو صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے الحمرا ہال میں یونیک گروپ آف انسٹیٹیوشنز کے زیراہتمام یوم دفاع و شہدا کی تقریب سے خطاب کرر ہے تھے۔ انہوں نے بھارتی اداکاروں

کو اپنے نشانے بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف فلمیں بنانا اور ڈائیلاگ مارنا بہت آسان ہے لیکن جب حقیقت میں زمین پر حقائق کا سامنا کرو گے تو مشکل ہوگی، اجے دیوگن اور سنی دیول سن لیں پیار سے مانگو گے تو کھیر دیں گے، کشمیر مانگو گے تو چیر دیں گے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاکستان کے لیے قربانیاں دینے والے ہمارے ہیرو ہیں، سپاہی مقبول حسین پر ڈارمہ آئندہ ماہ جبکہ بہادر بچے اعتزاز حسن پر ڈاکومنٹری بھی بنائی جارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…