پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان کے اہم شہر میں بڑی تعداد میں ایڈز کے مریض سامنے آگئے،متاثرہ مریضوں میں کئی خواتین اور بچے بھی شامل ، افسوسناک انکشافات

datetime 17  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدر آباد(این این آئی) حیدر آباد میں 70 سے زائد ایڈز کے کیسز سامنے آنے کا انکشاف ہواہے۔ایڈز سے متاثرہ افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ مریض کراچی سے علاج کروانے مجبورہوگئے ہیں، علاقہ مکینوں نے مزید لوگوں کی اسکریننگ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حیدر آباد میں 70 سے زائد ایڈز کے کیسز سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق نواحی علاقے یو سی بارچانی کے چھ دیہاتوں میں ایڈز کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ متاثرہ مریضوں میں کئی خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

کوآرڈی نیٹر ایڈز کنٹرول پروگرام اسد کھتری کے مطابق 31اگست سے 6 ستمبر تک محکمہ صحت نے 1123 افراد کی اسکریننگ کی ہے جن میں سے مزید 22 کیسز سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بیشتر مریضوں کا باقاعدہ علاج جاری ہے۔ادھر علاقہ مکینوں نے ایڈز سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے مزید لوگوں کے اسکریننگ ٹیسٹ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ علاقہ مکینوں نے کہاکہ حیدر آباد میں سینٹر ہونے کے باوجود ایڈز کے مریض کراچی سے علاج کروانے مجبور ہیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…