پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لئے پانچ ٹھیکیداروں کی بولیاں موصول ہوگئیں،ڈیم کی تعمیر کیلئے کتنے ارب روپے درکار ہیں؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 17  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق سیکرٹری اطلاعات سینیٹر تاج حیدر نے ایک بیان میں یہ تجویز دی ہے کہ ڈیم کی تعمیر کیلئے قوم کی جانب سے عطیہ کی گئی رقم کو بلوچستان میں 100 چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے تیسرے اور آخری مرحلے کے لئے استعمال کیا جائے۔

سینیٹر تاج حیدر نے کہا ہے کہ دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لئے پانچ ٹھیکیداروں کی بولیاں موصول ہوگئی ہیں۔ اس ڈیم کی تعمیر کے لئے 1500ارب روپے درکار ہیں جبکہ اس وقت تک ڈیم کی تعمیر کے لئے جو رقم اکٹھی کی گئی ہے وہ صرف ساڑھے تین ارب روپے ہیں جو زیادہ سے زیادہ چھ یا سات ارب تک پہنچ سکتی ہے لیکن یہ رقم دیامیر بھاشا جیسے میگا پروجیکٹ کے لئے کوئی معنی نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ رقم بلوچستان میں قائم کئے گئے 100چھوٹے ڈیموں کے لئے استعمال کی جائے تو اس سے بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے عام آدمی کی زندگی پر بہت بہتر اثر پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس تجویز سے ایک طرف تو مفلوک الحال عوام کی بہتری ہوگی اور دوسری جانب ملک کے عوام کی جانب سے بلوچستان کے عوام کے لئے اظہار یکجہتی کا اظہار ہوگا۔ اگر کراچی اور لاہور کا ہر بچہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں کے عوام کے لئے چھوٹے ڈیموں کی تعمیر میں مدد کرے تو بلوچستان کے عوام کو یہ احساس بھی ہوگا کہ پاکستان کے عوام اور اس کا ہر بچہ بلوچستان کے لوگوں کی بہتری کے لئے سوچتا ہے اور یہ انتہائی مثبت پیغام ہوگا۔  پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق سیکرٹری اطلاعات سینیٹر تاج حیدر نے ایک بیان میں یہ تجویز دی ہے کہ ڈیم کی تعمیر کیلئے قوم کی جانب سے عطیہ کی گئی رقم کو بلوچستان میں 100 چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے تیسرے اور آخری مرحلے کے لئے استعمال کیا جائے۔ سینیٹر تاج حیدر نے کہا ہے کہ دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لئے پانچ ٹھیکیداروں کی بولیاں موصول ہوگئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…