اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیراعظم ہاؤس میں تمام سابق وزراء اعظم کی تصاویر آویزاں لیکن عمران خان نے کیا کہہ کر ان کے ساتھ اپنی تصویر لگانے سے منع کر دیا؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 17  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم ہاؤس میں تمام سابق وزراء اعظم کی تصاویر آویزاں ہیں لیکن وزیراعظم عمران خان نے اپنی تصویر یہاں آویزاں نہیں کی۔ اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ وہ اس دیوار پر اپنی تصویر نہیں لگائیں گے، وزیراعظم کی جانب سے تصویر نہ لگانے کے اس بیان کا کوئی واضح جواز سمجھ نہیں آیا اور نہ ہی انہوں نے کوئی اس بارے میں وضاحت کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے وزیراعظم ہاؤس کے بیرونی اور اندرونی حصے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہیں، اس ویڈیو کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ایسا کیا ہے کہ منتخب نمائندے وہاں پہنچ کر ووٹرز کو بھول جاتے ہیں، ایک نامعلوم شخص نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم ہاؤس کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اندر کے تمام مناظر دیکھے جا سکتے ہیں، جس نے بھی یہ مناظر دیکھے وہ انہیں دیکھ کر حیران رہ گیا، اس نامعلوم شخص نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم ہاؤس کی تین ویڈیوز شیئر کیں،ان ویڈیوز میں وزیراعظم ہاؤس کے بیرونی علاقے لان دکھائے گئے ہیں، اس کے علاوہ وزیراعظم ہاؤس کے داخلی راستے سے لے کر کانفرنس ہالز، راہداری اور وزیراعظم ہاؤس کے اندرونی مناظر دکھائے گئے ہیں۔ ویڈیو بنانے والے نامعلوم شخص نے بتایا کہ وزیراعظم ہاؤس میں لان کی ایک ملٹی پل لیئر ہے، ایک وسیع رقبے پر لان کے ساتھ لان جڑے ہوئے ہیں اور انہی لان کے ایک سرے پر ہیلی پیڈ ہے جہاں وزیراعظم کا ہیلی کاپٹر لینڈ کرتا ہے، اس کے بعد اس شخص نے وزیراعظم ہاؤس میں داخل ہوتے ہوئے سیڑھیاں دکھائیں اور ان پر لگی ہوئی سنہری پٹیاں دکھائیں اور کہا کہ یہ اس لیے لگی ہوئی ہیں کہ وزیراعظم کہیں سلپ ہو کر گر نہ جائیں، پھر اس شخص نے وزیراعظم ہاؤس کا اندرونی ایریا دکھایا اور رہائش اور ٹی وی لاؤنج اور دیگر ایریا دکھایا جسے آج تک عام آدمی نے نہیں دیکھا ہو گا، اس ویڈیو میں اس شخص نے سابق وزرائے اعظم کی آفیشل میٹنگز کی جگہ اور ہالز بھی دکھائے۔

لیونگ ایریا دکھایا جہاں ملک کے سابق وزرائے اعظم اپنے مہمانوں کے ساتھ بیٹھا کرتے تھے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں موجود کئی میزوں پر بیش قیمتی سینٹر پیس تھے، ان میں سے ایک چائنہ کی طرف سے دیا گیا بیش قیمتی تاج تھا جو سونے اور بیش قیمتی پتھروں کی مدد سے تیار کیا گیا۔اس شخص نے وزیراعظم ہاؤس کا گیسٹ روم، فیملی روم اور سابق وزرائے اعظم کا ذاتی کمرہ بھی دکھایا گیا،اس ویڈیو میں ڈائننگ ہالز، ڈرائنگ رومز اور باتھ رومز کے اندرونی مناظربھی دکھائے، جنہیں دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے۔اس ویڈیو پرسوشل میڈیا پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں اور عمران خان کے وزیراعظم ہاؤس میں نہ رہنے کے فیصلے پر انہیں داد دی جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…