جمعرات‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب میں اربوں روپے کی عالیشان سرکاری رہائشگاہوں اور بنگلوں پر 74اعلیٰ ترین بیوروکریٹس قابض، ایک افسر کے پاس کتنے بنگلے ہیں؟ ایسا انکشاف سامنے آگیا کہ جان کر وزیراعظم عمران خان بھی حیران رہ جائیں گے

datetime 17  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)کھربوں کی عالیشان سرکاری رہائشگاہیں و بنگلوں کا معاملہ، پنجاب 74اعلیٰ ترین افسران بیک وقت دو ، دو عالیشان اور وسیع بنگلوں پر قابض، دوسرے صوبوں میں تبادلوں کے باوجود سرکاری رہائش گاہیں چھوڑنے کیلئے تیار نہیں، نجی ٹی وی کی رپورٹ میں حیران کن انکشافات سامنے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت آنے کے

بعد وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے مطابق وفاق، پنجاب، خیبرپختونخوا میں سادگی اور کفایت شعاری مہم شروع کر دی گئی ہے اور تمام گورنر ہائوسز کو میوزیم اور وزیراعظم ہائوس کو اعلیٰ تعلیمی ادارے میں تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ایسے میں عمران خان نے پنجاب میں سرکاری رہائشگاہوں اور اراضی سے متعلق اعدادوشمار طلب کئے تھے جس کے بعد اپنی ایک ٹویٹ پر وزیراعظم نے انکشاف کیا تھا کہ ہم لوگ غیر استعمال شدہ سرمائے کے ڈھیر پر بیٹھے ہیں اور حاصل شدہ اعدادوشمار کے مطابق صرف شہروں میں سرکاری رہائشگاہوں اور اراضی کی قیمت 300ارب روپے ہے اور ہم روزانہ اپنے لئے گئے قرض پر 5سے 6ارب سود ادا کر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کھربوں کی عالیشان سرکاری رہائشگاہیں و بنگلے رکھنے کا معاملہ، پنجاب کے 7 کمشنرز، 27 ڈپٹی کمشنرز سمیت کئی سینئر بیورکریٹس اور پولیس افسروں سمیت 74 افسر ایسے ہیں جو بیک وقت 2، 2 عالیشان اور وسیع بنگلوں میں رہائش پذیر ہیں تو بعض افسر پنجاب سے دیگرصوبوں میں تبدیل ہوکر جاچکے ہیں، ان کے پاس سرکاری گھر تو ایک ہے لیکن پنجاب میں انکے پاس کوئی عہدہ بھی نہیں ہے، اس کے باوجود سرکاری رہائشگاہ کے مکین ہیں، جس سے سالانہ تقریبا 1 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد سرکاری خزانے پر بوجھ پڑ رہا ہے۔ ایک سرکاری رہائشگاہ

جی او آر اور دیگر جگہوں پر موجود سرکاری رہائشگاہوں میں جبکہ دوسری سرکاری رہائشگاہ فیلڈ میں جہاں پر متعلقہ افسر تعینات ہیں۔یہ سرکاری رہائشگاہیں اس لئے چشم کشاہ ہیں کہ حکومت عام آدمی کو گھر فراہم کرنے کے لئے منصوبہ بندیوں میں مشغول ہے، افسر شاہی کی شاہانہ طرز زندگی کی بابت یہ چشم کشا حقائق اس وقت منظر عام پر آرہے ہیں جب نئی برسراقتدار آنے والی پی ٹی آئی کی

حکومت نے عام شہریوں کو چھت فراہم کرنے کے لئے 5 ہزار گھر تعمیر کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ عام اور سادہ طرز زندگی اپنانے پرزور دیا ہے اور بڑی بڑی سرکاری رہائشگاہوں کو نیلام کرنے کی تجویز بھی سامنے آرہی ہیں، کیونکہ ان کی تزئین و آرائش اور دیکھ بھال پر جہاں اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں وہاں ان کی بچت بھی ممکن ہو پائیگی۔ذرائع سے ملنے والی

معلومات کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور رانا محمد ارشد، ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اظہر حیات، ڈپٹی کمشنر اوکاڑا رضوان نذیر، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ، ڈپٹی کمشنر گجرات، ڈپٹی کمشنر نارووال، ڈپٹی کمشنر حافظہ آباد، ڈپٹی کمشنر جہلم، ڈپٹی کمشنر اٹک، ڈپٹی کمشنر سرگودھا، ڈپٹی کمشنر خوشاب، ڈپٹی کمشنر زاہد اقبال اعوان، ڈپٹی کمشنر فیصل آبادو دیگر کے پاس دو، دو رہائش گاہیں ہیں۔

ان ڈپٹی کمشنرز کے پاس اس وقت لاہور میں بھی سرکاری رہائشگاہیں موجود ہیں، اسی طرح کمشنر گوجرانوالہ، کمشنر بہاولپور، کمشنر ملتان، کمشنر ڈیرہ غازیخان، کمشنر ساہیوال ، آر پی او ساہیوال، آر پی او گوجرانوالہ سمیت ڈی پی اوز بھی شامل ہیں۔ پنجاب میں کچھ افسر ایسے بھی ہیں جو اسسٹنٹ کمشنرز،ایڈیشنل کمشنر ریونیو تعینات ہیں جنہوں نے سرکاری رہائشگاہ لے رکھیں ہیں، ایک لاہور میں

اور دوسری جہاں پر وہ تعینات ہیں وہ بھی رہائش استعمال کر رہے ہیں۔پنجاب میں بیورو کریسی نے اس طرح کی پالیسی منظور کروا رکھی ہے کہ اگر کوئی افسر پنجاب سے تبدیل بھی ہو جائے تو وہ 2 سال تک یہ سرکاری رہائشگاہ اپنے استعمال میں رکھ سکتا ہے، جبکہ کئی افسر جن کو وفاق میں یا کسی دوسری جگہ تعینات بھی کر دیا جاتا ہے تو وہ دو سال کا وقت پورا ہونے سے قبل ہی کچھ ہفتوں

کے لئے لاہور میں آتے ہیں اور پھر دو سال بڑھا کر دیگر جگہوں پر تعینات ہو جاتے ہیں، بیوروکریٹس نے اپنی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ پالیسی منظور تو کروائی جس سے سرکاری خزانے پر ماہانہ کروڑوں روپے کا بوجھ پڑتا ہے۔ یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ اس وقت پنجاب میں کئی افسر سرکاری رہائشگاہوں میں مقیم ہیں لیکن وہ اس وقت پنجاب میں تعینات ہی نہیں ہیں، کئی افسران

کے کئی ماہ قبل تبادلے ہو چکے ہیں، لیکن ان کے پاس سرکاری رہائشگاہیں موجود ہیں۔ جن میں نجم شاہ، علی جان، عرفان علی، ڈاکٹر عبدالجبار شاہین ،جہانزیب خان ، مشتاق احمد سیال،عمر رسول ، اسلم کمبوہ، فرحان عزیز خواجہ، ڈاکٹر احمد بلال، ندیم اسلم چوہدری ، احمد جاوید قاضی ، نبیل اعوان ، حسن اختر خان، سمیر احمد سید، ارقم طارق سمیت دیگر ہیں جو اس وقت پنجاب میں بھی تعینات نہیں۔

ابھی چند روز قبل اسد اسلام ماہنی ،اسد اللہ ،ہارون رفیق، علی بہادر قاضی بھی وفاق میں جاچکے ہیں، لیکن ان کے پاس پنجاب میں گھر موجود ہیں۔ میجر (ر) اعظم سلیمان کے پاس بھی سرکاری رہائشگاہ لاہور میں ہے، جبکہ یہ چیف سیکرٹری سندھ تعینات ہوئے تھے تو اس وقت بھی ان کو چیف سیکرٹری سندھ ہائوس دیا گیا تھا، اسی طرح حکومتی پالیسیاں ہی کچھ ایسی ہیں جس سے سرکاری خزانے

پر بوجھ بڑھتا چلا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے ایس اینڈ جی اے ڈی ویلفیئر ونگ حکام کا کہنا ہے کہ جو پالیسی بنائی گئی ہے اس میں بہت سارے معاملات درست کرنے کی ضرورت ہے، پالیسی کے مطابق ہی سرکاری افسروں کو رہائشگاہیں دی گئیں ہیں، اس حوالے سے ڈیٹا دوبارہ سے ا کٹھا کیا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…