جمعرات‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب میں پولیس کو غیر سیاسی کرنے کے حوالے سے پہلا قدم تحریک انصاف کی حکومت نے ایسا کام کر دیا جو شہباز شریف 10سال ملنے کے باوجود نہ کر سکے

datetime 17  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے پولیس ریفارمز کمیشن تشکیل دینے کا ڈرافٹ تیار کر لیا،نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے پولیس میں اصلاحات کیلئے کمیشن کی تشکیل کیلئے ڈرافٹ تیار کر لیا ہے ۔ کمیشن پولیس اصلاحات کے حوالے سے قانون سازی اور پالیسیوں میں ترمیم کے لئے سفارشات دیگا۔ کمیشن پولیس سٹرکچر، انتظامی امور اور صلاحیت کو بڑھانے سے متعلق سفارشات دیگا۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے تیار کئے جانیوالے ڈرافٹ کے مطابق کمیشن کے چیئرمین

کا انتخاب صوبائی حکومت کریگی جبکہ ممبران کا انتخاب چیئرمین کمیشن کا اختیار ہو گا۔کمیشن کے چیئرمین، ممبران اور معاون ممبران اپنی خدمات کے عوض کسی فائدے یا معاوضے کے حق دار نہیں ہوں گے۔ ماڈل پولیس قانون بنانا بھی کمیشن کے مقاصد میں شامل ہو گا۔ پولیس اصلاحات میں آنیوالی پیچیدگیوں سے نمٹنے سے متعلق بھی کمیشن سفارشات پیش کریگا۔محکمہ داخلہ پنجاب نے ڈرافٹ تیار کر کے وزیرِاعلیٰ سیکرٹریٹ بھجوا دیا ہے جس کی جلد منظوری کے بعد کمیشن اپنا کام شروع کریگا۔

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…