اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہسپتال میں سامان کی سپلائی کیلئے وارڈز میں لوڈر رکشے چل پڑے۔تفصیلات کے مطابق سکھر سول ہسپتال انتظامیہ نے وارڈز جہاں عام حالات میں مریضوں کے آنے جانے کیلئے مشکل سے راستہ ملتا ہے سامان سے بھرا رکشہ دوڑا دیا، رکشہ مختلف وارڈز میں ادھر سے اُدھر گھومتا رہا، اس دوران رکشے کے بے ہنگم شور نے مریضوں کے ناک میں دم کئے رکھا تو دوسری
جانب رکشے سے نکلنے والا غلیظ دھواں رکشہ گزرنے کے باوجود کافی دیر تک مریضوں اور لواحقین کیلئے اذیت کا باعث بنا رہا۔اس دوران ڈاکٹرز رکشے والے کو روکنے کی بجائے قریب سے گزرتے رہے اور ہسپتال کا ماحول خراب ہونے سے بچانے میں عاری نظر آئے، ۔مریضوں نے متعلقہ حکام سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ہسپتال انتطامیہ کا کوئی موقف سامنے نہیں آسکا۔