اسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکومت نے ملک بھر میں سول مقدمات ایک سال میں نمٹانے کے لئے وزارت قانون کو سول کورٹ ریفارمز بل جلد لانے کی ہدایت کردی۔وفاقی وزیر قانون وانصاف بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ
چھوٹی عدالتوں میں لٹکائے گئے مقدمات کو جلد نمٹانے کیلئے حکمت عملی تیار کی جائے ۔دوسری جانب انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس نے ڈیم فنڈ جو بنایا اور ڈیم پر جو اقدامات کیے ہیں وہ قانون اور آئین کے عین مطابق ہیں۔آرٹیکل(3)184کے تحت ایگزیکٹو اور جوڈیشل معاملات میں ڈائریکٹ مداخلت کرسکتے ہیں اور حکومت کی خواہش ہے کہ چیف جسٹس اپنی آئینی پاور ضرور استعمال کریں اور ہم کسی بھی صورت(3)184 کو ختم کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک ٹی وی انٹرویو میں کیا ۔بیرسٹر فروغ نسیم نے مزید کہا کہ نیب قوانین میں تبدیلی لانے کیلئے بات چیت جاری ہے نیب کو مزید طاقتور بنائیں گے اور ایسی ترمیم ہو گی کہ باہر ممالک سے کرپشن کی رقم واپس لانے کیلئے آئینی ترمیم ہو گی ۔بلدیاتی نظام کی تبدیلی پر انہوں نے کہاکہ لوکل گورنمنٹ سسٹم ایسا بنانا چاہتے ہیں کہ گلی محلوں کے مسائل وہیں حل ہوں ، شہری کو ضلع تک بھی نہ جانا پڑے ۔ وفاقی حکومت نے ملک بھر میں سول مقدمات ایک سال میں نمٹانے کے لئے وزارت قانون کو سول کورٹ ریفارمز بل جلد لانے کی ہدایت کردی۔وفاقی وزیر قانون وانصاف بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ چھوٹی عدالتوں میں لٹکائے گئے مقدمات کو جلد نمٹانے کیلئے حکمت عملی تیار کی جائے ۔