جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے بیان پر پیپلزپارٹی کا شدید ردعمل،دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 16  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی اطلاعات سیکریٹری سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ متنازعہ معاملات کو ہوا دینا قوم کو تقسیم در تقسیم کرنے کے مترادف ہے۔عام انتخابات میں من پسند نتائج لے کر پہلے ہی قوم کو تقسیم کر دیا گیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ اب کالاباغ ڈیم گڑھے مردے کو اکھاڑنے سے وفاق پاکستان کمزور ہوگا۔ جس منصوبے کو تین صوبائی اسمبلیاں مسترد کر چکی ہیں اسے چھیڑنا کہاں کی حب الوطنی ہے۔

کالاباغ ڈیم کی راگنی چھیڑنے سے غیرمتنازعہ آبی منصوبے بھی متنازعہ بن جائیں گے۔ بڑے آبی ذخائر کا فیصلہ کسی غیرمنتخب فورم سے نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے بریفنگ دینے والوں نے کالاباغ ڈیم کے صرف ایک پہلو پر بریفنگ دی ہے۔ اگر بریفنگ دینے والے ڈیم کے سیاسی پہلو پر بریفنگ دیتے تو ذمہ داران اس طرح متنازعہ ڈیم کا ذکر نہ کرتے۔توقع کرتے ہیں کہ تمام ادارے اپنی اپنی آئینی حدود میں رہ کر اپنی ذمہ دارایاں نبھائیں گے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…