پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

شراب برآمدگی کیس ٗشرجیل میمن سمیت 6 ملزمان کیخلاف پولیس چالان تیار،اعلیٰ افسر بھی زد میں ، حیرت انگیز انکشافات

datetime 16  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی کے ضیاؤ الدین ہسپتال میں شرجیل انعام میمن کیلئے سب جیل قرار دیے گئے کمرے سے شراب برآمدگی کا مقدمہ کا چالان پولیس نے شرجیل میمن سمیت چھ ملزمان کے خلاف تیار کرکے سرکاری وکیل کے پاس جمع کرادیا۔بوٹ بیسن تھانے کے مقدمہ نمبر 398/18 میں چالان دفعہ 201/34 ت پ میں شرجیل میمن، ان کے تین ملازمین شکر دین، محمد جام اور محمد مشتاق اور دو دیگر ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

ملزمان سے ملی بھگت کے الزام میں جیل کے ایک اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ اور کورٹ پولیس اہلکار کے نام بھی چالان میں شامل کئے گئے ہیں۔شرجیل میمن کی قید کیلئے سب جیل قرار دیے گئے کمرہ میں چیف جسٹس نے یکم ستمبر کو چھاپا مارا تھا اور چھاپے کے بعد بوٹ بیسن پولیس نے شراب برآمدگی کا مقدمہ درج کرکے 3 ملازمین کو گرفتار کیا تھا۔یاد رہے کہ یکم ستمبر کو صبح سویرے آئی جی جیل نے وی آئی پی قیدیوں کے ہسپتال میں داخلے پر چیف جسٹس کو بریفنگ دی۔آئی جی جیل خانہ جات نے رپورٹ میں بتایا کہ شرجیل میمن ضیاؤ الدین اسپتال، انور مجید این آئی سی وی ڈی اور عبدالغنی مجید جناح ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔چیف جسٹس نے آئی جیل سے استفسار کیا کہ کیا واقعی یہ ملزمان ان ہی ہسپتالوں میں ہیں؟ جس پر آئی جی جیل نے کہا کہ جی بالکل، یہ ملزمان ان ہی ہسپتالوں میں ہیں، اس پر چیف جسٹس نے حکم دیا کہ گاڑی تیار کی جائے۔چیف جسٹس ثاقب نثار ضیاؤ الدین ہسپتال پہنچے تو شرجیل میمن لگڑری کمرے میں سو رہے تھے اور کمرے کے باہر ملازم نے بتایا کہ شرجیل میمن کمرے میں سو رہے ہیں جبکہ ان کے کمرے کی لائٹ بھی بند تھی جس پر چیف جسٹس نے ملازمین کو لائٹیں آن کرنے اور شرجیل میمن کو اٹھانے کا حکم دیا۔شرجیل میمن کالے رنگ کی ٹی شرٹ اور ٹراؤزر میں بغیر لاٹھی کے سہارے باہر آئے جس پر چیف جسٹس نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ شرجیل میمن ٗ میں چیف جسٹس پاکستان ٗآپ کی خیریت معلوم کرنے آیا ہوں۔

اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ ہے آپ کی سب جیل ٗ سب جیل اسے کہتے ہیں؟ یہ تو مکمل صحت مند لگ رہے ہیں لہٰذا ان کو یہاں سے فوری جیل منتقل کریں۔چیف جسٹس نے شراب کی بوتلیں دیکھنے کے بعد شرجیل میمن سے استفسار کیا کہ یہ کیا ہیں؟ جس پر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ یہ میری نہیں۔دو بوتلیں ڈبے میں اور ایک ڈبے کے اوپر شراب کی خالی بوتل رکھی ہوئی تھی جس پر سپریم کورٹ کے عملے نے ایک بوتل سونگھ کر چیک کیا اور بتایا کہ اس میں سے شراب کی بو آرہی ہے۔

اس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ چیف سیکریٹری کو بلائیں اور دکھائیں یہ کیا ہو رہا ہے؟ چیف جسٹس نے عدالت واپس پہنچنے پر عدالتی عملے کو ضیاؤ الدین ہسپتال جانے اور کمرے کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کا عملہ ضیاؤ الدین ہسپتال پہنچا تو ایس ایچ او غائب تھے جس پر عدالتی اسٹاف کو ایس ایچ او کا انتظار کرنا پڑا جبکہ ہسپتال اسٹاف نے سپریم کورٹ عملے کو روکنے کی بھی کوشش کی لیکن سپریم کورٹ کا عملہ مزاحمت کرکے شرجیل میمن کے کمرے تک پہنچا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالتی عملے کو شرجیل میمن کے کمرے کے باہر بھی روکا گیا جبکہ کمرے میں شرجیل میمن واش روم سے تولیا پہن کر باہر نکل رہے تھے۔شرجیل میمن نے مکالمہ کیا کہ میں نے شراب نہیں پی ہے لہٰذا میڈیکل کرالیں تاہم ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے عملے کے پہنچنے تک کمرے کی چیزیں غائب کردی گئیں، شراب کی بوتلیں اور دیگر اشیاء بھی غائب تھیں لیکن سپریم کورٹ عملے نے کمرے کی مکمل ویڈیو بنائی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…