پشاور (این این آئی) خیبرپختونخواحکومت نے توانائی کے شعبے میں ایک اور سنگ میل عبورکرتے ہوئے صوبے میں اپنے وسائل سے ضلع سوات میں36.6میگاواٹ درال خوڑپن بجلی گھر کے منصوبے کوکامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا ہے ۔درال خوڑ پن بجلی گھر سے پیدا ہونے والی سستی ترین بجلی کو نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک کردیا گیاہے۔
منصوبے سے صوبائی خزانے کو1ارب20کروڑ روپے آمدن ہوگی۔محکمہ توانائی وبرقیات کے ذیلی ادارے پختونخواانرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن(پیڈو)کے چیف ایگزیکٹوآفیسرانجینئرسید ذین اللہ شاہ کے مطابق درال خوڑ ہائیڈروپاورپراجیکٹ36.6میگاواٹ کو صوبائی حکومتی ادارے پیڈونے کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا ہے۔ضلع سوات میں واقع درال خوڑ پن بجلی گھر دریائے سوات پر تعمیر کیا گیاہے جوپشاورسے185کلومیٹرکے فاصلے پر واقع ہے۔انہوں نے بتایاکہ درال خوڑپن بجلی گھر سے سالانہ کلین انرجی کے تحت سالانہ 154گیگاواٹ بجلی پیداکی جائے گی اور اس سے صوبے کوسالانہ 1ارب20کروڑ روپے کی آمدن ہوگی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کی توانائی دوست پالیسی کے تحت درال خوڑپن بجلی گھر کو نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک کردیا گیاہے اورمنصوبے سے بجلی کی پیداوار شروع ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ درال خوڑ پن بجلی گھر کے علاوہ پن بجلی کے دیگر منصوبے بھی رواں سال بجلی کی پیداوارشروع کردینگے جس سے صوبے کو اربوں روپے کی آمدن متوقع ہے۔ خیبرپختونخواحکومت نے توانائی کے شعبے میں ایک اور سنگ میل عبورکرتے ہوئے صوبے میں اپنے وسائل سے ضلع سوات میں36.6میگاواٹ درال خوڑپن بجلی گھر کے منصوبے کوکامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا ہے ۔درال خوڑ پن بجلی گھر سے پیدا ہونے والی سستی ترین بجلی کو نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک کردیا گیاہے۔