جمعرات‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2026 

پشاور اور درہ آدم خیل میں تیار اسلحے کی دنیا میں بہتر مارکیٹنگ کا منصوبہ تیار ،جانتے ہیں دنیا کے کون کون سے ممالک یہاں سے ہتھیار خریدتے ہیں؟

datetime 16  ستمبر‬‮  2018 |

پشاور(سی پی پی)پشاور اور درہ آدم خیل میں تیار ہونے والے اسلحے کے کاروبار اور دنیا میں اس کی بہتر مارکیٹنگ کو قانونی کور دینے کے منصوبے پر کام جاری ہے اور اس سلسلے میں وفاقی حکومت کے زیر انتظام اسلحہ سازی کے صنعتی زون کے قیام کے لئے پشاور میں اراضی بھی حاصل کرلی گئی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور اور درہ آدم خیل میں لگ بھگ

300 کے قریب اسلحہ ساز فیکٹریاں کام کررہی ہیں جس سے 9 ہزار افراد کا روزگار وابستہ ہے۔ یہ صنعت تقریبا 150 سال پرانی ہے یہاں ماہر کاریگر ہر قسم کا اسلحہ بنانے کی مہارت رکھتے ہیں جو نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی سطح پر بھی مانگ رکھتا ہے۔ امریکا، لندن، آسٹریلیا اور خلیجی ممالک اس اسلحہ کے بڑے خریدار ہیں تاہم برآمدی عمل پیچیدا ہونے کے باعث ایکسپورٹرز یہاں کا رخ کم ہی کرتے ہیں۔آرمز زون بننے کے بعد یہ تمام فیکٹریاں ایک ہی جگہ منتقل ہوں گی اور اسلحہ خریدنے والے ممالک کو بہت سی آسانیاں ایک چھت تلے فراہم کی جاسکیں گی۔قدیم طرز کی بندوقیں، شکار اور کھیل کے لئے استعمال ہونے والی رائفلز اور پستولیں، سب یہاں بنتی ہیں۔وفاقی حکومت اس مہارت سے بننے والے اسلحے کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے پشاور کے نواحی علاقے متنی، درہ آدم خیل اور سابقہ خیبر ایجنسی اور موجودہ ضلع خیبر کے سنگم پر جدید طرز کا صنعتی زون بنارہی ہے۔اسلحہ ساز صنعتی زون میں 200 یونٹس بنیں گے جس کی لاگت 3 سے 4 ارب روپے ہے۔150 ایکڑ رقبے پر پھیلے منصوبے کے لئے فنڈز آئندہ ماہ تک ملنے کی امید ہے جس کے بعد یہ منصوبہ 2 سال کے اندر مکمل ہوگا جس کے بعد اسی زون میں اسلحہ کی خرید و فروخت بھی ہوگی۔وفاق کے زیر انتظام شکار اور کھیلوں کے معاملات کی نگرانی کرنے والے ادارے ‘پاکستان ہنٹنگ اینڈ سپورٹنگ آرمز ڈویلپمنٹ’ کے اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں مختلف ممالک سے سالانہ 10 سے 40 ارب روپے کا اسلحہ درآمد کیا جاتا ہے۔ تاہم مجوزہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں تیار ہونے والے اسلحے کا معیار بہتر ہوگا جو ملک کے اندر اسلحے کی تمام ضروریات کو پورا کرسکے گا جس کے بعد بیرون ممالک سے اسلحہ منگوانے کی ضرورت نہیں رہے گی بلکہ کافی حد تک ملکی سیکیورٹی اداروں کی ضرورت بھی پوری ہوسکے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…