پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے اپنے 5رہنمائوں کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پرپارٹی رکنیت ختم کر دی ۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق انتخابات کی میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی وجہ سےتحریک انصاف نے 5پارٹی رہنمائوں کی رکنیت ختم کر دی ۔ پانچوں رہنمائوں نے پارٹی کو یقین دہانی کرانے باوجود آزاد اامیدوار کے طور پر الیکشن لڑا ۔ رکن قومی اسمبلی ارباب شیر علی کا نے بتایا ہے کہ ان پانچوں رہنمائوں کا تعلق .
پشاور سے ہے ۔ جنہوں نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ۔ ان میں شہزاد خان ، ارباب عثمان، خالد مسعود ، شکیل آفریدی اور لال زمان قادری شامل ہیں ۔ قبل ازیں میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ تحریک انصاف ٹائون ون ضلع پشاور نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی اوردیگرناگزیروجوہات کی بنیاد پر چھ کارکنوں کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کافیصلہ کیاہے جب کہ خاتون ممبرٹائون کونسل ڈاکٹرصائقہ نورین کو شوکازنوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔