اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

پنجاب میں محبت کی شادی کی سزا، لڑکی والوں نے لڑکے کو بھونکنے پر مجبور کردیا، ڈنڈوں سے تشدد ، زمین پر ناک رگڑوائی، وڈیو بھی بنائی ، انتہائی افسوسناک واقعہ

datetime 15  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خانیوا ل /کبیروالا(آئی این پی )خانیوا ل کی تحصیل کبیروالا میں انسانیت کی تذلیل کا شرمناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں نوجوان کا محبت کی شادی کرنا جرم بن گیا، لڑکی کے رشتے داروں نے نوجوان اور اس کے بھائی پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیے، ڈنڈوں سے تشدد کیا، زمین پر ناک رگڑوائی، کتے کی طرح بھونکنے پر مجبور کیا اور وڈیو بھی بنائی،پولیس نے 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا

جبکہ واقعے میں ملوث لڑکی کے تایا، چچا اور کزن سمیت دیگر 7 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کبیروالا کے نواحی علاقے کنڈ سرگانہ میں انسانیت دم توڑ گئی، محبت کی شادی جرم بن گئی، تلمبہ کے رہائشی نوجوان نے کورٹ میرج کی تو لڑکی کے والدین اسے باقاعدہ رخصت کرنے کا کہہ کرگھر لے گئے۔پھر پانچ روز قبل نوجوان کو بہانے سے کنڈ سرگانہ بلوالیا، نوجوان اپنے بھائی کے ساتھ جب پہنچا تو لڑکی کے رشتے داروں ان کے ساتھ وہ سلوک کیا جس سے انسانیت بھی شرما جائے۔پہلے تشدد کیا، کتے کی طرح بھونکنے پر مجبور کیا، زمین پر ناک رگڑوائی، والد کو گالیاں دلوائیں، یہی نہیں ملزمان اس ظلم کی وڈیو بھی بناتے رہے، زبان کھولنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔وڈیو منظرعام پر آنے کے بعد پولیس نے سجاداورجاویدسمیت 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث لڑکی کے تایا، چچا اور کزن سمیت دیگر 7 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دوبھائیوں پر تشدد کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی خانیوال سے فوری رپورٹ طلب کرلی ۔عثمان بزدار نے کہاکہ تشدد کانشانہ بننے والے بھائیوں کوہرقیمت پر انصاف فراہم کیاجائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ذمے داروں کیخلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…