لاہور( این این آئی )سمندر پار پاکستانیوں کی ضمنی انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے میں دلچسپی نہ ہونے کے برابر ہے اور صرف ایک فیصد پاکستانیوں نے الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کروائی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے ضمنی انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے 9965 اکاؤنٹ بنائے۔الیکشن کمیشن نے بتایا
ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی تعداد بطور ووٹرز7لاکھ 32 ہزار ہے،اکاؤنٹ بنانیوالے اور ووٹرز کی رجسٹریشن کی شرح نا ہونے کے برابر ہے۔اب تک ویب سائٹ پر بطور ووٹرز 6ہزار 319 کی رجسٹریشن مکمل ہو سکی ہے۔دوسری طرف تارکین وطن کی جانب سے آئی ووٹنگ سے متعلق 364 شکایات اور انکوائریز بھی موصول ہوئیں ہیں۔