جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

جلد سے جلد ڈیم بنانا ہے تو پھر سب سے پہلے یہ کام کریں، ملک ریاض نے حکومت کو زبردست تجویز دے دی

datetime 8  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے ڈیمز کی تعمیر کے لیے فنڈز دینے کی اپیل پر جہاں بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے اس فنڈ میں پانچ کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا تو وہیں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو زبردست تجویز بھی دے دی، ملک ریاض نے وزیراعظم عمران خان کو جلد سے جلد ڈیم فنڈ اکٹھا کرنے کے لیے ڈونرز کانفرنس بلانے کی تجویز دے دی،

چیئرمین بحریہ ٹاؤن نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کے ڈونرز کانفرنس بلائے، یوں ڈیموں کی تعمیر کے لیے کم وقت میں زیادہ رقم اکٹھی ہو جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ایک مختصر خطاب میں ڈیم کے لیے فنڈز کی اپیل کی گئی تو ملک ریاض نے پانچ کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا یاد رہے کہ ملک ریاض اس سے قبل سپریم کورٹ کے ڈیم فنڈ میں بھی عطیہ جمع کروا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے تمام پاکستانیوں اور خصوصاً اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کی تھی کہ آپ ڈیمز کی تعمیر کے لیے زیادہ سے زیادہ فنڈز جمع کروائیں تاکہ ہم پاکستان کو خشک سالی سے بچا سکیں، وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں پانی کی قلت کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ وہ چیف جسٹس اور وزیراعظم ڈیم فنڈ اکٹھا کرنے جا رہے ہیں جبکہ انہوں نے تمام پاکستانیوں بالخصوص اوورسیز پاکستانیوں سے ڈیم فنڈ میں زیادہ سے زیادہ رقم جمع کرانے کی اپیل کی اور یہ بھی کہا کہ میں اس پیسے کی خود حفاظت کروں گا اور اسے ڈیم کی تعمیر میں ہی لگاؤں گا۔  وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے ڈیمز کی تعمیر کے لیے فنڈز دینے کی اپیل پر جہاں بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے اس فنڈ میں پانچ کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا تو وہیں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو زبردست تجویز بھی دے دی، ملک ریاض نے وزیراعظم عمران خان کو جلد سے جلد ڈیم فنڈ اکٹھا کرنے کے لیے ڈونرز کانفرنس بلانے کی تجویز دے دی

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…