پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا، نوٹیفیکیشن جاری، اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا

datetime 31  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں دو روپے 41 پیسے فی لیٹر کمی کردی جس کے بعد اس کی قیمت 92 روپے 83 پیسے ہوگئی ہے ٗہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6روپے 37پیسے ٗ مٹی کے تیل کی قیمت میں 46پیسے فی لیٹر کمی اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 59پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ۔جمعہ کو وزارت خزانہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 106 روپے 57 پیسے ہوگئی۔اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 46 پیسے کی

کمی کی گئی ہے اور اب یہ 83 روپے 50 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 59 پیسے اضافہ کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 75 روپے 96 پیسے ہوگئی۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ٗخیال رہے کہ اگست کے مہینے کے لیے نگران حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔جولائی کے ماہ میں پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا تاہم بعد میں حکومت نے ٹیکس میں کمی کردی اور جولائی میں پیٹرول 95 روپے 24 پیسے میں دستیاب رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…