بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

قطری شیخوں کو اب پاکستان میں یہ کام نہیں کرنے دیاجائے گا،حکومت نے گزشتہ حکومت کے قطر سے مبینہ معاہدے کیخلاف سخت ایکشن لینے کا اعلان کردیا

datetime 30  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ عرب شیوخ کو شکار کی اجازت دینے کا اختیار صوبوں کا ہے،وفاقی حکومت صرف علاقوں کاتعین کرسکتی ہے،شکاری پر پابندی ہماری پارٹی کی پالیسی ہے،اس کیلئے ہمارے دور میں خیبر پختونخوا میں شکار پر پابندی عائد کر دی تھی۔

جمعرات کو سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ عرب شیوخ کو نایاب پرندوں کے شکار کی اجازت دینے کا اختیار صوبوں کے پاس ہے، وفاق مداخلت نہیں کرسکتی،وفاقی حکومت اوردفتر خارجہ صرف صرف شکار کیلئے علاقوں کا تعین کر سکتی ہے،ہماری پالیسی کے تحت شکار پر پابندی عائد کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں شکار کے حوالے سے پچھلی حکومت نے قطر سے کوئی معاہدہ کیا ہے تو اس کی تفصیلات معلوم کر کے ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خارجہ پالیسی کے حدود و قیود کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا۔سینیٹر جہانزیب جمال دینی نے کہا کہ دنیا میں کوئی ملک ایسا نہیں جہاں عرب شیوخ کو شکار کیلئے علاقے مختص ہو،یہ ہماری خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے،اس پر پابندی ہونی چاہیے،نایاب پرندے ختم ہو رہے ہیں،ملک کو عرب شیوخ کے پاس گروی رکھا ہوا ہے۔سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا ہے چیف جسٹس خود قانون کی خلاف ورزی کررہے ہیں،شکار پر پابندی ہیں،عدالت نے41 لائسنسز جاری کیے۔سینیٹر اعظم موسیٰ خیل نے کہا کہ بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں شکار کے حوالے سے وفاقی حکومت نے قطر والوں سے معاہدہ کررکھاہے۔  وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ عرب شیوخ کو شکار کی اجازت دینے کا اختیار صوبوں کا ہے،وفاقی حکومت صرف علاقوں کاتعین کرسکتی ہے،شکاری پر پابندی ہماری پارٹی کی پالیسی ہے

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…