حکومت نے ٹی وی چینلز کی مانیٹرنگ کرنیوالے ادارے پیمرا کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا کیونکہ۔۔

29  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ دیسک)حکومت کا پیمرا اور پریس کونسل کوختم کرنے کا فیصلہ، پیمرا ختم کر کے پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی بنائی جائیگی جو کہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے معاملات دیکھے گی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی میڈیا سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے

کہ حکومت نے پیمرا اور پریس کونسل کوختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پیمرا ختم کر کے پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی بنائی جائیگی جو کہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے معاملات دیکھے گی۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نظر ثانی کمیٹی بنائی گئی ہے جو اشتہاروں کے معاملات کو دیکھے گی۔ اس موقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن نے سینٹ سے آج اس لئے واک آئوٹ کیا کیونکہ پوچھا جا رہا تھا کہ گزشتہ ادوار میں حکومتوں نے کتنے پیسے اشتہارات پر لگائے۔ گزشتہ حکومت اشتہاروں پر ہی چل رہی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کاسینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ غیرسنجیدہ عمل ہے، اپوزیشن نے بہانہ بناکرواک آؤٹ کیا،دیکھناہے اپوزیشن آگے جاکرکتنی سنجیدگی کامظاہرہ کرتی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہناتھا کہ حکومت ملک کے بڑے مسائل کو دیکھ رہی ہے ، عمران خان اکثریت نہ ہونے کے باوجودسینیٹ میں آئے،نوازشریف بطور وزیراعظم سینیٹ میں قدم نہیں رکھتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کیلئے پارلیمنٹ جعلی ہے لیکن صدرمملکت بنناچاہتے ہیں،ہم دیکھ رہے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان اور ان کی پارٹی کتنی سنجیدہ ہے ،پارلیمان کی کارروائی سرکاری ٹی وی پر عوام کے سامنے آئے گی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے اس موقع پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کیلئے سرکاری ٹی وی پی ٹی وی نیشنل کے چینل کوپی ٹی وی سیاست بنا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…