ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

شریف فیملی کے خلاف نیب ریفرنسز ،فیصلے کی گھڑی آگئی

datetime 26  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ آف کے چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ (آج)پیر کو شریف فیملی کے خلاف نیب ریفرنسز میں توسیع کے حوالے سے سماعت کریگا ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف ریفرنسز کی سماعت کرنے والی

احتساب عدالت کی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی۔ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے ریفرنسز نمٹانے کی ڈیڈ لائن میں توسیع کیلئے سپریم کورٹ کو خط لکھا ۔خط میں لکھا گیا کہ العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کا ٹرائل مکمل کرنے کیلئے توسیع دی جائے۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 27 اگست کو ریفرنسز کی مدت میں توسیع کے حوالے سے سماعت کریگا۔خیال رہے کہ احتساب عدالت میں نواز شریف کے خلاف تین ریفرنسز دائر ہیں جبکہ مریم نواز، کیپٹن (ر)صفدر اور اسحاق ڈار کے خلاف ایک، ایک ریفرنس زیر سماعت ہے ٗسپریم کورٹ نے ریفرنسز مکمل کرنے کے لیے احتساب عدالت کو چھ ماہ کی ڈیڈ لائن دی تھی ٗاحتساب عدالت نمبر ایک کے جج 4 مرتبہ ریفرنسز کی مدت میں توسیع حاصل کر چکے ہیں ٗانہوں نے مارچ میں دو ماہ، مئی میں ایک ماہ کی ڈیڈ لائن میں توسیع دی گئی تھی ٗریفرنسز کی سماعت کے لیے جون میں ایک ماہ اور جولائی میں 6 ہفتوں کی توسیع کی تھی۔سپریم کورٹ نے آخری بار 10 جولائی کو احتساب عدالت کی ڈیڈ لائن میں 6 ہفتوں کی توسیع کی تھی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…