ہفتہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف ریفرنسز کی سماعت کرنے والی احتساب عدالت کی ڈیڈ لائن ختم ، بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 25  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف ریفرنسز کی سماعت کرنے والی احتساب عدالت کی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت کے جج نے ریفرنسز نمٹانے کی ڈیڈ لائن میں توسیع کے لیے سپریم کورٹ کو خط لکھا ہے،

احتساب عدالت نمبر دو کے جج ارشد ملک نے ریفرنسز میں توسیع کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔خط میں لکھا گیا ہے کہ العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کا ٹرائل مکمل کرنے کے لیے توسیع دی جائے۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 27 اگست کو ریفرنسز کی مدت میں توسیع کے حوالے سے سماعت کرے گا۔خیال رہے کہ احتساب عدالت میں نواز شریف کے خلاف تین ریفرنسز دائر ہیں جب کہ مریم نواز، کیپٹن (ر)صفدر اور اسحاق ڈار کے خلاف ایک، ایک ریفرنس زیر سماعت ہے۔سپریم کورٹ نے ریفرنسز مکمل کرنے کے لیے احتساب عدالت کو چھ ماہ کی ڈیڈ لائن دی تھی۔احتساب عدالت نمبر ایک کے جج 4 مرتبہ ریفرنسز کی مدت میں توسیع حاصل کر چکے ہیں۔انہوں نے مارچ میں دو ماہ، مئی میں ایک ماہ کی ڈیڈ لائن میں توسیع دی گئی تھی۔ریفرنسز کی سماعت کے لیے جون میں ایک ماہ اور جولائی میں 6 ہفتوں کی توسیع کی تھی۔سپریم کورٹ نے آخری بار 10 جولائی کو احتساب عدالت کی ڈیڈ لائن میں 6 ہفتوں کی توسیع کی تھی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف ریفرنسز کی سماعت کرنے والی احتساب عدالت کی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت کے جج نے ریفرنسز نمٹانے کی ڈیڈ لائن میں توسیع کے لیے سپریم کورٹ کو خط لکھا ہے، احتساب عدالت نمبر دو کے جج ارشد ملک نے ریفرنسز میں توسیع کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…