لاہور (نیوز ڈیسک) محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے عوام کو قربانی کی کھالوں سے متعلق احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کھال پر کٹ لگانے والے قصائی کی مزدوری میں سے فی کٹ 100روپے کاٹ لیا جائے ۔محکمے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قربانی کے فوری بعد کھال کے اندر کی جانب نمک لگا دیں کیونکہ
بغیر نمک لگی کھال 4گھنٹے کے بعد ضائع ہو جاتی ہے، قربانی کے بعد کھال کو پلاسٹک کے لفافے میں ہرگز نہ ڈالیں ، کھال کو دھوپ، گرمی اوربارش سے بچائیں اور نمک لگی کھال کو پھیلا کر ہوا دار جگہ پر رکھیں ۔محکمے کی جانب سے عوام سے کہا گیا ہے کہ کھال پر کٹ لگانے والے قصائی کی مزدوری میں سے فی کٹ 100روپے کاٹ لیں۔