ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

’میں کرکٹر بننا چاہتا تھا اور جنرل بن گیا“آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نوجوت سنگھ سدھو سے یہ بات کہی تو جواب میںسدھو نے انہیں کیا کہا کہ وہ کیا بننا چاہتے تھے؟جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی

datetime 21  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کی تقریب حلف برداری میں بھارت سے آنیوالے ان کے دوست اور سابق بھارتی کرکٹر نویجت سدھو بھارت واپس پہنچ چکے ہیں ۔ واپسی پر انہوں نے گاڑی میں ہی سفر کرتے ہوئے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو بھی دیا ہے جس میں نویجت سدھو نے دورہ پاکستان کو اپنی زندگی کا سب سے اہم اور خوبصورت دورہ قرار دیا ہے۔ نویجت سدھو نے

اس موقع پر پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے حلف برداری تقریب میں گلے ملنے اور گفتگو شنید سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میںپاکستانی ائیر مارشل مجاہد انورسے بھی ملاقات ہوئی اور جنرل باجوہ سے بھی ، جب جنرل باجوہ آئے تو وہ کافی دیر میرے پاس کھڑے رہے اور گفتگو کرتے رہے ،جنرل باجوہ نے آتے ہی مجھے شاباش دی اور کہا کہ جو کچھ کیا بہت اچھا کیا، شاباش۔سدھو نے بتایا کہ جنرل باجوہ نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میراخواب تھا کہ میں کرکٹر بنوں جس پر میں نے آگے سے جواب دیا کہ میں فوجی بننا چاہتاتھا اور میں نے فوج کا ٹیسٹ بھی پاس کر لیا تھا لیکن میرے والد نے مجھے جانے نہیں دیا اس لیے میں کرکٹر اور سیاستدا ن بن گیا ۔سدھو نے بتایا کہ جنرل باجوہ نے بہت گرم جوشی سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ’نوجوت! ہم امن چاہتے ہیں۔‘ مجھے یہ بات سن کر مجھے بہت اچھا لگا۔اس کے بعد میرے کچھ کہے بغیر جنرل باجوہ نے کہا کہ ’جب آپ بابا گرونانک کا 550واں جنم دن مناو گے تو ہم کرتارپور بارڈر کھولنے کا سرکاری سطح پر سوچ رہے ہیں۔‘یہ سن کر میں خوشی سے پھولے نہیں سما رہا تھا، یہ ایسے ہی تھا جیسے مجھے میرے خواب کی تعبیر مل گئی ہو، جیسے ساری کائنات مل گئی ہو۔ یہ کہہ کر جنرل باجوہ نے کہا کہ ’اب آپ خوش ہیں؟‘ میں نے کہا کہ ’سر! میں بہت خوش ہوں۔‘ اس کے بعد وہ آگے بڑھے اور مجھے گلے لگاکر کہا’ہم اس سے بھی کچھ زیادہ بہتر کرنے کا سوچیں گے۔سدھو کا کہنا تھا کہا جنرل باجوہ نے مجھے بغیرمانگے ہی وہ کچھ دے دیا جس کی مجھے جستجو تھی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…