جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں اوڑی بارہمولہ میں دو کشمیری نوجوان شہید

datetime 20  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع بارہمولہ میں دو اور نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ان نوجوانوں کو ضلع میں اوڑی کے علاقے کستوری نار میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ گزشتہ روز بھی اسی علاقے میں بھارتی فوجیوں نے ایک نوجوان کو شہید کردیا تھا جس سے شہید ہونیوالے نوجوانوں کی تعداد بڑھ کر تین ہوگئی ہے ۔ بھارتی فوج

کے ایک ترجمان نے سرینگر میں کہا ہے کہ تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک نوجوان کی لاش برآمد ہو ئی ہے جبکہ فوجی کارروائی علاقے میں جاری ہے ۔ ادھر ضلع کپواڑہ میں Lashdatکے قریب گلاب پوسٹ میں ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں بھارتی فوج کی 57راشٹریہ رائفلز کا ایک اہلکار دلبیر سنگھ ہلاک ہو گیا ۔دریں اثناء بھارتی پولیس نے گھروں پر چھاپے کے دوران گاندربل اور کپواڑہ سے عرفان احمد میر ، عاشق ، بابا ، ارشاد احمد اور فیروز احمد کو گرفتار کرلیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…