منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

رانا ثناء اللہ کے عام انتخابات کے بعد ستارے گردش میں،علاقے کے لوگ اور مختلف مکاتب فکر کے افراد کس قسم کی دھمکیاں دے رہے ہیں؟ سابق وزیرقانون کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 10  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کی سکیورٹی تاحکم ثانی واپس نہ لینے کاحکم دیتے ہوئے آئی جی پنجاب، چیف سیکرٹری اور دیگرفریقین کوآئندہ ہفتے کے لئے نوٹس جاری کر دیئے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے رانا ثنااللہ کی درخواست پرسماعت کی جس میں چیف سیکریٹری، ہوم سیکریٹری اور آئی جی پنجاب پولیس کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ رانا ثنا اللہ 2008ء سے 2018ء تک مسلسل صوبائی وزیر قانون اور کابینہ کمیٹی کے چیئرمین رہے جبکہ انہیں حالیہ انتخابات کے دوران اور بعد میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں سے سنگین نوعیت کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔تمام متعلقہ فورمز پر سکیورٹی کے لیے درخواستیں دیں تاہم سکیورٹی کی فراہمی کے لیے کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔رانا ثنا اللہ نے درخواست میں وقف اختیار کیا کہ پولیس سکیورٹی نہ دینا آرٹیکل 4، 9، 14اور 25کی خلاف ورزی ہے۔لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ پولیس کو سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔ جس پر عدالت نے راناثنا اللہ کی سکیورٹی تاحکم ثانی واپس نہ لینے کاحکم دیتے ہوئے آئی جی، چیف سیکرٹری اور دیگر فریقین کو آئندہ ہفتے کے لئے نوٹس جاری کر دیئے۔ لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کی سکیورٹی تاحکم ثانی واپس نہ لینے کاحکم دیتے ہوئے آئی جی پنجاب، چیف سیکرٹری اور دیگرفریقین کوآئندہ ہفتے کے لئے نوٹس جاری کر دیئے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے رانا ثنااللہ کی درخواست پرسماعت کی جس میں چیف سیکریٹری، ہوم سیکریٹری اور آئی جی پنجاب پولیس کو فریق بنایا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…