بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

عمران خان وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ بھی دے سکتے ہیں اگر۔۔ اسد عمر نے امریکی تھنک ٹینک سے خطاب کے دوران ایسی بات کہہ دی کہ پوری پی ٹی آئی دنگ رہ گئی

datetime 9  اگست‬‮  2018 |

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ممکنہ طور آئندہ حکومت کے وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کو گزشتہ 3 ماہ سے ماہانہ 2 ارب ڈالر کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا ہے۔ویڈیو کانفرنس میں انہوں نے امریکی تھنک ٹینک سے خطاب میں کہا کہ افغانستان کے ساتھ تمام تر تنازعات کے حل سے پاکستانی معیشت میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے

تاہم انہوں ںے اس تاثر کو رد کیا کہ سیاسی حکومت افغانستان سے متعلق فیصلے میں خود مختار نہیں۔پی ٹی آئی کے رہنما نے بتایا کہ واشنگٹن نے پی ٹی آئی کے تحفظات دور کرنے کیلئے آمادگی کا اظہار کیا جس میں افغانستان میں مستقل بنیادوں پر امن قائم کرنا شامل ہے۔اسدعمر کا کہنا تھا کہ 5 سال قبل جب مسلم لیگ (ن) کی حکومت برسراقتدار آئی تھی تب کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 ارب ڈالر سالانہ تھا لیکن 12 فیصد اضافہ ہوچکا ہے اور خسارہ ماہانہ کی بنیادوں پر ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ اشاریے مثبت نہیں، حکومت کیلئے ضروری ہوگا کہ معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کیے جانے چاہیے۔اسدعمر نے معاشی فوائد کے لیے خارجہ پالیسی میں تبدیلی کے امور پر بھی بات کی۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ سیاسی حکومتوں نے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے یہ کہا کہ امریکا، افغانستان یا بھارت کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی کوششوں کے باعث ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان اپنے فیصلے پر کام کریں گے، ہم یہ نہیں کہیں گے کہ ہم یہ کرنا چاہتے ہیں لیکن ہمارا کوئی کنٹرول نہیں ہے اور اگر عمران خان کا کوئی کنٹرول نہیں ہوگا تو وہ گھر جانا پسند کریں گے اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما نے تسلیم کیا کہ فوج ٗپاکستان کا مضبوط ترین ادارہ ہے جس نے اپنے دائرکار کو سول اداروں تک وسعت دی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس خوبی کا بہترین فائدہ اٹھانا چاہیے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم میں افغانستان سے فوجیوں کو واپس بلانے کا وعدہ کیا لیکن امریکی ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے انہیں ایسا نہ کرنے پر آمادہ کیا۔اسد عمر نے واضح کیا کہ دنیا اور خاص طور پر امریکا کے ساتھ تعلقات کا انحصار افغانستان کے معاملات پر ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ پاکستان کے لیے کلیدی مسئلہ ہے

جس کو فوری طور پر دیکھنے کی ضرورت ہے۔اسد عمرنے واضح کیا کہ عمران خان اور امریکی سفیر کی ملاقات ٗ دونوں ممالک کے خوشگوار ماحول کے تناظر میں اہم ہے۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت پڑوسی ممالک سے خوشگوار تعلقات قائم کریگی اور امریکا کے ساتھ نئے خطوط پر تعلقات کو پروان چڑھائے گی۔پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے کہا چین کے ساتھ مزید بہتر تعلقات قائم کیے جائیں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر اور مسلم لیگ (ن) کے طارق فاطمی نے بھی امریکی انسٹیٹیوٹ آف پیس کے تھنک ٹینک سے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان بدترین معاشی بحران سے دوچار ہے



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…