اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کیساتھ الیکشن سے پہلے اور بعد میں بہت زیادتی ہوئی، نواز شریف اپنی ذات کیلئے قربانی دے رہے ہیں وہ اڈیالہ جیل میں قوم کیلئے آئے، نواز شریف نے قوم سے کہا ہے کہ وہ ان کیلئے دعا کریں، شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سےگفتگو۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اڈیالہ جیل میں اپنے بھائی اور قائد ن لیگ میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کے بعد جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
کہا ہے کہ نواز شریف کیساتھ الیکشن سے پہلے اور بعد میں بہت زیادتی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اپنی ذات کیلئے قربانی دے رہے ہیں وہ اڈیالہ جیل میں قوم کیلئے آئے ہیں۔ اس موقع پر شہباز شریف نے این آر او یا ڈیل کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی خبریں من گھڑت ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں بدترین دھاندلی ہوئی ہے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف پر عزم ہیں اور انہوں نے قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ قوم ان کیلئے دعا کرے۔