این اے 17ہری پور،تحریک انصاف کے عمرعمر ایوب اور بابر نوازکا ٹاکرا، الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

8  اگست‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن نے این اے 17ہری پور میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے بابر نواز کو الیکشن ٹریبونل رجوع کر نے کی ہدایت کر دی۔بدھ کو الیکشن کمیشن میں این اے 17ہری پور میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق درخواست پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی ،

مسلم لیگ (ن )کے امیدوار بابر نواز اور ان کے وکیل الیکشن کمیشن کی سامنے پیش ہوئے،وکیل نے کہا کہ این اے 17 میں بعض پولنگ سٹیشن میں پولنگ ایجنٹس کو نتائج کی کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں نوے فیصد پولنگ بیگز ریٹرننگ افسر کے دفتر میں کھلے ہوئے تھے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ جیت کا مارجن 39 ہزار ہے ،وکیل نے کہا کہ گنتی کے عمل میں ہمارے پولنگ ایجنٹس کونہیں چھوڑا گیا ،حلقہ میں کل تین لاکھ 43 ہزار ووٹ کاسٹ ہوئے،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اب امیدوار کا نوٹیفیکیشن ہو گیا ہے تو آپ الیکشن پٹیشن دائر کردیں،الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر بابر نواز کو الیکشن ٹریبونل جانے کی ہدایت کر دی ،واضح رہے کہ اس حلقے سے تحریک انصاف کے امیدوار عمر ایوب 172609 ووٹ لیکر کامیاب قرار دیئے گئے تھے جبکہ ان کے مخالف امیدوار ن لیگ کے بابر نواز نے 132756 ووٹ حاصل کئے تھے ۔  الیکشن کمیشن نے این اے 17ہری پور میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے بابر نواز کو الیکشن ٹریبونل رجوع کر نے کی ہدایت کر دی۔بدھ کو الیکشن کمیشن میں این اے 17ہری پور میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق درخواست پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی ،مسلم لیگ (ن )کے امیدوار بابر نواز اور ان کے وکیل الیکشن کمیشن کی سامنے پیش ہوئے

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…