اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے5 حلقوں کے انتخابی اخراجات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی گئیں،عمران خان نے کسی حلقے میں بھی 40 لاکھ سے زائد رقم خرچ نہیں کی،عمران خان کے پانچوں حلقوں میں مجموعی طور پر 2 کروڑ خرچ ہوئے۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے5 حلقوں کے انتخابی اخراجات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی گئیں ،ذرائع کے مطابق عمران خان نے انتخابی اخراجات الیکشن کمیشن کی
مقررہ حدود کے اندر کئے،عمران خان نے کسی حلقے میں بھی 40 لاکھ سے زائد رقم خرچ نہیں کی،عمران خان کے پانچوں حلقوں میں مجموعی طور پر 2 کروڑ خرچ ہوئے، انتخابی اخراجات کی زیادہ رقم عمران خان کے اکاونٹ سے ادا گئی،زیادہ رقم پوسٹرز، بینرز ، پمفلٹس اور ڈورٹو دور مہم پر خرچ ہوئی،جس سے جو خریدا، جو تیار کرایا اس کی پرچیاں بھی تفصیلات میں لف کی گئیں،عمران خان کے حلقوں میں مالی معاونت کرنے والوں کی تفصیل بھی شامل ہے، سب سے کم اخراجات میانوالی میں 36 لاکھ روپے ہوئے۔(ع ا)