پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے درمیان حکومت سازی کا معاہدہ طے پا گیا،حمایت کے بدلے متحدہ کو کیا کچھ ملے گا؟تفصیلات منظر عام پرآگئیں

datetime 3  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) تحریک انصاف کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مردم شماری پر تحفظات، کراچی سے متعلق معاملات اور متنازعہ حلقے کھولنے سمیت پیش کئے گئے دیگر معاملات حل کرنے کی یقین دہانی کے بعد دونوں جماعتوں میں حکومت سازی کا معاہدہ طے پا گیا ہے ۔ جمعہ کو ایم کیوایم نے جہانگیر ترین کی جانب سے حکومت میں شمولیت کی دعوت پر عمران خان کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے

اس سلسلے میں ایم کیوایم کا وفد خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کیلئے اسلام آباد پہنچا ۔ایم کیوایم کے وفد میں خالد مقبول، عامر خان، کنور نوید جمیل اور فیصل سبزواری شامل تھے ٗ وفد نے عمران خان سے ملاقات سے پہلے جہانگیر ترین سے ملاقات کی جس میں عارف علوی اور عمران اسماعیل بھی شریک تھے ٗ اس دوران متحدہ رہنماؤں نے اپنے مطالبات ان کے سامنے رکھے۔ایم کیوایم نے جہانگیر ترین سے ملاقات میں کراچی پیکیج پرمن وعن عمل درآمد کی یقین دہانی مانگی جس میں پانی، انفرااسٹرکچر، صفائی اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگر عوامی مسائل کاحل شامل ہے جس پر پاکستان تحریک انصاف نے مسائل کے حل کیلئے تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی ہے ۔ذرائع کے مطابق ایم کیوایم نے پی ٹی آئی سے کراچی میں اپنے دفاتر کو کھلوانے کی یقین دہانی مانگی ہے جبکہ سندھ اسمبلی میں لیڈرآف اپوزیشن اور گرینڈاپوزیشن الائنس بنانے کیلئے بھی تعاون کا کہا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیوایم نے تحریک انصاف سے کراچی سے متعلق ہر قسم کے امور میں اعتماد میں لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ بعد ازاں ایم کیو ایم کے وفد نے بنی گالہ میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کی جس میں جہانگیر ترین کے سامنے رکھے گئے نکات سمیت مختلف امور زیر غور آئے۔تحریک انصاف اور ایم کیو ایم پاکستا ن کے وفود کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد حکومت سازی کا معاہدہ طے پا گیا جس میں ایم کیو ایم نے تحریک انصاف کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا بریفنگ میں جہانگیر ترین نے بتایا کہ ایم کیوایم سے معاملات طے پاگئے اور تعاون کے حوالے سے معاہدہ ہوگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی اختیارات کے حوالے سے ایم کیوایم کی سپریم کورٹ میں درخواست میں ان کا ساتھ دیں گے ٗکراچی کے عوام نے بھرپورطریقے سے ہمارا ساتھ دیا ہے، شہر کے لیے خصوصی مالیاتی پیکیج دیا جائیگا۔جہانگیر ترین نے کہا کہ کراچی کونظر انداز کیا گیا اس پرتوجہ نہیں دی گئی،

شہر میں پانی، سیوریج اور ٹرانسپورٹ کے مسائل ہیں، شہر کے بلدیاتی نظام کے حوالے سے ایم کیوایم کی سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن کی حمایت کریں گے جبکہ حیدرآباد میں بھی یونیورسٹی کے قیام کی حمایت کرتے ہیں۔جہانگیر ترین نے کہا کہ حکومت میں ایم کیو ایم کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔ اس موقع پر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ عمران خان کی دعوت پرآئے ہیں، ہمارے درمیان جوکچھ طے پایا ہے وہ آئینی تقاضے اورملک کی ضرورت ہیں،

پی ٹی آئی کے ساتھ مل کرچلیں گے۔انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے معاملے پر ایم کیوایم نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے ٗاس معاملے پر پی ٹی آئی نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، حلقہ بندیوں کے معاملے پر بھی پی ٹی آئی سے بات چیت کی ہے۔ایم کیوایم رہنما نے کہا کہ کراچی آپریشن کا جائزہ لیا جائے گا اوراس کومنطقی انجام تک پہنچایا جائیگا ب کہ آپریشن میں ہونے والی زیادتیوں کے ازالے پر بھی بات ہوئی ہے۔خالد مقبول نے کہا کہ کچھ چیزیں طے ہونی باقی ہیں، امید ہے وہ بھی خوش اسلوبی سے طے پاجائیں گی۔ایک سوال پر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ فاروق ستار سے بھی ہماری گزشتہ رات بات ہوئی ہے ،میں پارٹی کا کنونیئر ہوں اور سینئر لوگ میرے ساتھ ہیں، فاروق ستار سمیت کئی دیگر پارٹی رہنماء آج یہاں نہیں آسکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…