منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

ن لیگ میں پھوٹ پڑ گئی، آصف کرمانی نواز شریف کی آستین کا سانپ ،بے وفا، خود غرض، رشوت خور اور غیبت کرنیوالا شخص ہے، اسی نے نوازشریف کو پھنسایا،اہم رہنما کھل کر بول پڑے،سنسنی خیزانکشافات

datetime 3  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی کوارڈنیٹر سردار ابرار ریاض نے (ن) لیگی سینیٹر آصف کرمانی پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ آصف کرمانی نواز شریف کی آستین کا سانپ ہے،وہ بے وفا، خود غرض، رشوت خور اور غیبت کرنے والا شخص ہے، الیکشن مہم میں پارٹی فنڈ کے نام پر لاکھوں روپے وصول کئے،آج مسلم لیگ کو مشکل حالات میں آصف کرمانی نے ڈالا ہے،

سردار عتیق کو الیکشن ہروانے کیلئے ہم سے پیسے لئے اور اپنی قریبی خاتون کو کشمیر اسمبلی میں مخصوص نشست دلوائی،وہ فاروق حیدر، غلام قادر شاہ، طارق فاروق سمیت دیگر قیادت کو گھٹیا کمینہ اور کرپٹ کہتے ،شہباز شریف، مریم اورنگزیب، کیپٹن صفدر، عرفان صدیقی اور پرویز رشید کیخلاف بھی نازیبا الفاط استعمال کرتے تھے، کرمانی ورکرز اور لیڈرز کو نواز شریف سے دور رکھنا چاہتے تھے،میں پارٹی سے مخلص ،نواز شریف سے عشق کرتا ہوں، صدر مسلم لیگ (ن)کارکنان کا ہر طرح سے خیال رکھیں ، مجھے پارٹی کے اندر اور باہر سے کل سے سنگین نتائج کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں۔جمعہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی کوارڈنیٹر سردار ابرار ریاض نے کہا ہے کہ میں منفی سیاست پر یقین نہیں رکھتا لیکن آج دکھی دل کیساتھ بات کرنا چاہتا ہوں،الیکشن میں یہ تمام باتیں کرنا نہیں چاہتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں آج اپنے قائد نواز شریف کے پارٹی میں غداروں کو بے نقاب کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرے قائد محمد نواز شریف اپنی بیگم کلثوم نواز کو زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا چھوڑ کرآئے جبکہ ان کے سیاسی سیکرٹری آصف کرمانی ایسی صورتحال میں لندن چلے گئے ہیں،آصف کرمانی نواز شریف کی آستین کا سانپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف کرمانی ایک خاتون کیساتھ بیرون کیوں گئے ہیں؟،آصف کرمانی کا اس خاتون کیساتھ پہلے بھی میڈیا پر چرچا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے سیاسی سیکرٹری اس وقت لندن میں بدنام زمانہ خاتون کیساتھ سالگرہ کی پارٹیاں کررہے ہیں۔سردار ابرار ریاض نے کہا کہ سینیٹر آصف کرمانی ایک بے وفا، خود غرض، رشوت خور اور غیبت کرنے والا شخص ہے، اس نے الیکشن مہم میں پارٹی فنڈ کے نام پر لاکھوں روپے وصول کئے ۔ انہوں نے کہا کہ سردار عتیق کو الیکشن ہروانے کیلئے آصف کرمانی نے ہم سے پیسے لئے اور اپنی قریبی خاتون کو کشمیر اسمبلی میں مخصوص نشست دلوائی ۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹر آصف کرمانی کشمیر اور پاکستان مسلم لیگ( ن) کے بارے میں نازیبا زبان استعمال کرتے تھے وہ راجہ فاروق حیدر، غلام قادر شاہ، طارق فاروق سمیت دیگر قیادت کو گھٹیا کمینہ اور کرپٹ کہتے تھے، وہ شہباز شریف، مریم اورنگزیب، کیپٹن صفدر، عرفان صدیقی اور پرویز رشید کیخلاف بھی نازیبا الفاط استعمال کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کرمانی نواز شریف کے سامنے دوسروں کی غیبت کرتے تھے اور ورکرز اور لیڈرز کو نواز شریف سے دور رکھنا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آج مسلم لیگ کو مشکل حالات میں آصف کرمانی نے ڈالا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کرمانی نے سکندر حیات کیخلاف بھی جھوٹے الزامات لگوائے،پنجاب ہاؤس میں پروگرامز اور سی ڈبلیو سی کے اجلاسوں کیلئے ہم سے لاکھوں روپے فنڈ لیا گیا وہ مجھ سے ٹھیکے لانے کا کہتے تھے، وہ کہا کرتے تھے کہ بڑا ٹھیکہ لاؤ تاکہ مجھے بھی فائدہ ہو۔ سردار ابرار نے کہا کہ آصف کرمانی نے ایک بار کہا کہ نواز شریف سے پوچھتا ہوں کہ میں نے تمہارے لئے بہت کچھ کیا مشاہد حسین سید کو کیسے سینیٹر بنایا۔

مشاہد حسین سید کو سینیٹر بنانے پر کرمانی نے نواز شریف کو پارٹی چھوڑنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میرا دل خون کے آنسو رو رہا ہے،میں پارٹی سے مخلص ہوں،اگر مجھے کچھ ہوجاتا ہے تو کفن بھی مسلم لیگ (ن) کے جھنڈے کا لینا چاہوں گا۔سردار ابرارنے کہا کہ میں نواز شریف سے عشق کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ نعمیہ میں نواز شریف پر جوتا جس شخص نے اچھالا اس کی بھی تحقیق کریں کہ وہ کس کی گاڑی میں جاکر بیٹھ گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں لیگی قیادت اور کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور صدر مسلم لیگ (ن) سے مطالبہ کرتا ہوں کہ کارکنان کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے اور کارکنان کی تذلیل کو روکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پارٹی کے اندر اور باہر سے کل سے سنگین نتائج کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آصف کرمانی کے رویئے سے پارٹی کو بہت نقصان پہنچا ہے جس کی تحقیقات ہونی چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن دھاندلی پر قیادت اگر احتجاج کی کال دے گی تو لبیک کریں گے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…