اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما اور سابق ڈپٹی وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حکومت کا کام تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا ہے، جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا نعرہ سب سے پہلے میں نے لگایا اور جس کے بعد سب لوگ مجھے چھوڑ کر چلے گئے،
عمران خان نے مجھے اسپیکر کا عہدہ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے، پنجاب کے 10ہزار سکول پرائیویٹ سیکٹر کو دے کر تعلیمی نظام کو مزید بگاڑ دیا گیا ہے۔ وہ جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا مضبوط اور جمہوری کردار ادا کرنا ضروری ہے۔ اپوزیشن کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے۔ حکومت کا کام تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا ہوتا ہے۔ (ق ) لیگ نے پی ٹی آئی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہے۔ سپریم کورٹ کے مطابق ہم نے قرضے معاف نہیں کروائے ۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب میں ایک اور صوبہ بنانے کا نعرہ سب سے میں نے لگایا تھا۔ نعرہ لگنے کے بعد میرے دائیں بائیں کے سب لوگ چھوڑ کر چلے گئے۔ عمران خان نے مجھے اسپیکر کا عہدہ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پنجاب کے 10ہزار اسکول پرائیویٹ کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پنجاب کے 10ہزار اسکول پرائیویٹ سیکٹر کو دے دیئے گئے ۔ اور تعلیمی نظام کی بہتری کی بجائے مزید بگاڑ دیا گیاہے۔ مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما اور سابق ڈپٹی وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حکومت کا کام تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا ہے، جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا نعرہ سب سے پہلے میں نے لگایا اور جس کے بعد سب لوگ مجھے چھوڑ کر چلے گئے، عمران خان نے مجھے اسپیکر کا عہدہ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے، پنجاب کے 10ہزار سکول پرائیویٹ سیکٹر کو دے کر تعلیمی نظام کو مزید بگاڑ دیا گیا ہے۔ وہ جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔