اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

تحریک انصاف کی حکومت،امریکہ کھلی دشمنی پر اتر آیا ہے، پاک امریکہ تعلقات متاثر ہونگے،پاکستان کی سابق عسکری قیادت نے انتباہ کردیا

datetime 2  اگست‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی)سابق فوجیوں کی تنظیم ویٹرنز آف پاکستان (سابقہ پیسا)ملک میں الیکشن کے عمل کی پر امن تکمیل پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے دو واقعات کے علاوہ مجموعی صورتحال نارمل رہی۔فوجی جوانوں کے الیکشن کے دوران قابل قدر کردار ادا کیا جس سے اس ادارے کی ساکھ میں اضافہ ہوا ہے۔بڑی سیاسی جماعتوں کی جانب سے اسمبلیوں کے بائیکاٹ کی تجویز مسترد کرنا خوش آئند جبکہ

چیف الیکشن کمشنر کے استعفیٰ کا مطالبہ بلا جواز ہے۔ امریکہ کی جانب سے آئی ایم ایف پر پاکستان کو قرضہ نہ دینے کیلئے دباؤ ملک کوسنگین اقتصادی مسائل میں دھکیلنے کی ساز ش ہے جودہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دینے والے ملک کا کردار نظر انداز کرنے اورپاکستان سے دشمنی کے مترادف ہے۔ ویٹرنز آف پاکستان کا ایک اہم اجلاس جنرل علی قلی خان کی سربراہی میں ہوا جس میں کہا گیا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہر آزامائش میں کامیاب ہوئی ہے جس میں دراڈ ڈالنے کی ہرکوشش ناکام ہو گی۔چین سے تعلقات پر کوئی سودے بازی ناممکن ہے۔پاکستان کو دیوار سے لگانے کی کوششوں سے پاکستان اور امریکی کے مابین بداعتمادی بڑھے گی۔ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے اورامریکہ کو جان لینا چائیے کہ اب ڈکٹیشن لینے کا دور گزر گیا ہے۔ امریکہ جیسے دوستوں کی موجودگی میں پاکستان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ سیاسی جماعتوں نے الیکشن کے دوران جمہوری تقاضوں کو مدنظر رکھا ۔ ووٹوں کی گنتی کے وقت تک کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی البتہ بڑی جماعتوں کے امیدواروں کی غیر متوقع شکست کے بعد احتجاج شروع ہوا ۔پولنگ ایجنٹوں کو ووٹوں کی گنتی کے وقت نکالنے کے الزامات لگائے گئے

مگر کوئی ایک پولنگ ایجنٹ بھی سامنے نہیں آیا۔ فارم45 کی عدم دستیابی کی شکایات بھی ہوئیں جس سے نتائج میں تاخیر تو ممکن ہے مگر انھیں بدلا نہیں جا سکتا۔ریزلٹ مینیجمنٹ سسٹم نے 2013 کے الیکشن کے دوران بھی صحیح کام نہیں کیا تھا ۔اس سے نتائج مرتب کرنے میں تاخیر تو ممکن ہے مگر تبدیلی ممکن نہیں۔ 2013 کے الیکشن میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی شکایات تھیں جس کا ثبوت الیکشن کمیشن کی ویب سائیٹ پر بھی موجود تھا مگر اسکے باوجود بڑی سیاسی جماعتوں نے نتائج قبول کئے تھے۔الیکشن کے بعد بھی کئی جماعتیں بالغ نظری کا ثبوت دے رہی ہیں جو خوش آئند ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…