اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انتخابات کے بعد چیخ و پکار کرنے والے سب اکٹھے ہو گئے ہیں اور اگر خدانخواستہ کسی بھی طرح کی کوئی بات ہوئی تو ہم اسمبلیاں توڑ کر انتخابات کرانے کا اعلان کر دیں گے، پی ٹی آئی رہنما اور پنجاب اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کے اعلان نے سیاسی ہلچل مچا دی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ انتخابات کے بعد چیخ و پکار کرنے والے سب اکٹھے
ہو گئے ہیں اور اگر خدانخواستہ کسی بھی طرح کی کوئی بات ہوئی تو ہم اسمبلیاں توڑ کر انتخابات کرانے کا اعلان کر دیں گے۔میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اپنے ویژن اور نظریہ کی جدوجہد کے نتیجے میں موقع ملا ہے تو سب چیخ و پکار کرتے ہوئے اکھٹے ہو گئے ہیں ، یہ لوگ گزشتہ دس سال میں کبھی اکٹھے نہیں ہوئے لیکن اب روز اکٹھے ہوتے ہیں ، ہم ان سے خوفزدہ نہیں سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں ، اگر خدانخواستہ کوئی بات ہوئی تو ہمارے پاس دوسرا آپشن موجود ہے، ہم مڈٹرم انتخابات میں چلے جائیں گے .